براؤزنگ ٹیگ

#azamswati

شاہ محمود سمیت تحریک انصاف کے 9رہنمائوں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ

اسلام آباد (پاکت رک نیوز) شاہ محمود قریشی سمیت تحریک انصاف کے 9رہنماؤں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ شاہ محمودقریشی کے علاوہ علی محمد خان،فرخ حبیب،زرتاج گل، اعظم سواتی اور شیخ رشید کا بھی ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کر دیا گیا۔ علی امین گنڈا پور، پرویز خٹک، اسد عمر،عون عباس پبی بھی ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ ہونے والوں میں شامل ہیں۔

جیل بھرو تحریک میں گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) جیل بھرو تحریک ،انتظامیہ نے گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ شاہ محمود قریشی ، اسد عمر سمیت دیگر رہنماوں کو دوسرے اضلاع منتقل کیا جائے گا۔ لاہور کی جیلوں میں گنجائش کم ہونے کی وجہ سے قیدیوں کو منتقل کیا جارہا ہے۔پولیس کی سخت سیکیورٹی میں کارکنوں کو لیجایا جائے گا۔کارکنوں کو لیہ، بھکر ،ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر جیلوں…

جیل بھرو تحریک کا آغاز ،شاہ محمود ،اسد عمر ،اعظم سواتی ،عمر چیمہ نے گرفتار ی دیدی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جیل بھرو تحریک کا آغاز ہو گیا ۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی ن ے پہلی گرفتاری دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے پہلی گرفتاری دے کر معاشی عدم استحکام ، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں پر کریک ڈاؤن کے خلاف ’ جیل بھرو تحریک ‘ کا آغاز کر دیا۔ جیل بھرو تحریک کے آغاز میں پہلے مرحلے میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی، سینیٹر ولید اقبال، عمر سرفراز چیمہ اور زبیر نیازی نے گرفتاری دے…

اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت منظورکرلی ،رہائی کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے متنازع ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت منظور کر لی۔ انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے انہیں رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے اعظم سواتی کو 2 لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت سےمتعلق محفوظ فیصلہ سنایا۔ اس سے قبل عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد متنازع ٹوئٹ کیس میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کا فیصلہ محفوظ کرلیا…

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اعظم سواتی کی متنازعہ ٹوئٹس سے متعلق کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے دلائل کیلئے مزید وقت کی استدعا کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کے وکیل سے سوال کیا کہ چالان کی کیا پوزیشن ہے؟ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 24 دسمبر کو چالان جمع ہو چکا ہے کل 3 جنوری کو سماعت ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ…

سندھ ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کی مزید مقدمات میں گرفتاری روک دی

کراچی( پاک ترک نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے مزید مقدمات میں پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کی مزید مقدمات میں گرفتاریوں کو روکتے ہوئے آئی جی سندھ کو تمام ایف آئی آرز کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس کریم خان آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اعظم سواتی کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ جسٹس کریم خان آغا نے آئی جی سندھ سے استفسار کیا کہ ہر صوبے میں ایک ہی واقعے کےحوالے سے ایف آئی آر درج کیسے ہو سکتی ہے؟ ہر…

اعظم سواتی کی اہلیہ کے فارم ہائوس سمیت چار فارم ہائوسز سیل

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی اہلیہ کے فارم ہاؤس سمیت چار فارم ہائوسز سیل کر دیئے۔ مذکورہ چاروں فارم ہاؤسز کو غیرقانونی طور پر تہہ خانہ تعمیر کرنے اور شیڈز سمیت دیگر خلاف ورزیاں کر کے تعمیرات کرنے پر پچھلے 6 برسوں میں 4 مرتبہ نوٹسز جاری کئے گئے لیکن فارم ہاؤسز کے مالکان نے قوانین پر عملدرآمد نہ کیا جس پر انہیں سولہ نومبر کوحتمی شوکازنوٹس جاری کیا گیا تھا۔ غیرقانونی تعمیرات پرمتعدد مرتبہ جاری کئے گئے سی ڈی اے کےشوکازنوٹسز…

بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سوتی کو بری اور مقدمات ختم کرنے کا حکم

کوئٹہ(پاک ترک نیوز) بلوچستان ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام ایف آئی آرز ختم کرتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا۔آج کی سماعت میں بلوچستان ہائیکورٹ نے ایک ہی کیس میں 5 ایف آئی آرز درج کرنے پر پولیس کی سرزنش کی، جسٹس ہاشم کاکڑ کا ریمارکس میں کہنا تھا کہ پولیس کی وجہ سے عدلیہ کی بھی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔ اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کے خلاف درخواست پر سماعت بلوچستان ہائیکورٹ میں ہوئی، اعظم سواتی کے بیٹے نے اپنے والد کےخلاف مقدمات ختم کرنے کی درخواست…

اعظم سواتی بلوچستان پولیس کے ہاتھوں گرفتار، راتوں رات کچلاک جیل منتقل

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹس کیس میں بلوچستان پولیس نے گرفتار کر لیا۔بلوچستان پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو راتوں رات کچلاک جیل منتقل کردیا ۔ اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس کے کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کو کوئٹہ میں درج مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ راولپنڈی جلسے میں تقریر کے بعد اعظم سواتی کے خلاف کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری سے قبل اسلام آباد کی مقامی عدالت…

میری اہلیہ کے ساتھ ذاتی ویڈیوز نامعلوم نمبر سے بیٹی کو بھیجی گئیں، اعظم سواتی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ان کی اپنی بیوی کیساتھ ذاتی ویڈیوز نامعلوم نمبر سے بیٹی کو بھیجی گئیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینٹیر اعظم سواتی پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ کے ساتھ میری ذاتی ویڈیوز نامعلوم نمبر سے میری بیٹی کو بھیجی گئیں۔ بیٹی نے کہا کہ جب آپ کوئٹہ گئے تھے یہ اس کی ویڈیو ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ درندے و کالی بھیڑیں جو اس کام پر مامور ہیں کہ اگر کسی شخص کی کوئی کرپشن یا غیر اخلاقی چیز نہیں مل رہی…

اعظم سواتی کی ضمانت منظور

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرلی گئی۔عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کو پاسپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ سپیشل جج سینٹر راجہ آصف نے 10لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی ۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی گرفتار،د د روز کا جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کرلیا۔ اعظم سواتی پر آرمی چیف اورحکومتی شخصیات سے متعلق متنازع ٹوئٹس پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اعظم سواتی کے خلاف آرمی چیف، حکومتی شخصیات کے بارے میں متنازع اور تنقیدی ٹوئٹس پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم میں مقدمہ ایف آئی اے کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمن کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں پیکا ایکٹ سیکشن20 اور دیگر دفعات سمیت اعانت جرم کی دفعہ 109 کے تحت درج کیا گیا۔ایف…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More