براؤزنگ ٹیگ

#babarawan

عمر ایوب کی تمام کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور

پشاور(پاک ترک نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے نامزد وزیر اعظم عمر ایوب کی تمام کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ پشاور ہائیکورٹ میں عمر ایوب کی حفاظتی و راہداری ضمانت کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، عمر ایوب وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل بابر اعوان نے عدالت میں کہا کہ عمر ایوب کے خلاف کل 23مقدمات درج ہیں، 4 کیس لاہور، 13 راولپنڈی، 2 اسلام آباد، 3 اٹک، 1 کیس گوجرانوالہ میں درج ہے، میرا درخواست گزار وزیراعظم کا امیدوار ہے، 8 ہفتے دیئے جائیں…

تحریک انصاف کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کسی کو بھی الیکشن لڑنے سے نہیں روکتا، یہاں لوگوں سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے، 300 سے زائد کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ ہم ان ہتھکنڈوں کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں، ہر حال میں ہر قیمت پر پاکستان…

پی ٹی آئی کا جلسے کی اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے جی 9 میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔ پی ٹی آئی نے اسلام آباد انتظامیہ کو جی نائن میں جلسے کیلئے دوبارہ درخواست جمع کرا دی، درخواست میں انتظامیہ کے سوالوں کے جواب بھی دیئے گئے ہیں، پی ٹی آئی رہنمائوں نے کہا ہے کہ ابھی تک این او سی جاری نہیں کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں بابراعوان اورعلی نواز اعوان نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈی سی اسلام آباد سے ملاقات کی اور جلسے کےلئے این او سی سے متعلق تفصیلی درخواست جمع…

عمران خان کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کل انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ اے ٹی سی میں درخواست ضمانت دائر کرنے کا فیصلہ ہواہے ، عمران خان کل خود انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش ہوں گے۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف جعلی مقدمہ قائم کیا گیا، نہ کوئی دھماکہ ہوا نہ کلاشنکوف استعمال ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت قانونی ٹیم…

2روز میں انتخاب یا 17جولائی تک حمزہ وزیراعلی ،سپریم کورٹ کے پی ٹی آئی کو دو آپشن

اسلام آباد: (پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو دو آپشنز دیتے ہوئے کہا ہے کہ یا دو دن میں دوبارہ انتخاب پر مان جائیں یا پھر حمزہ شہباز 17 جولائی تک وزیراعلیٰ تسلیم کرلیں۔سپریم کورٹ نے مشاورت کیلئے بابر اعوان کو وقت دیدیا ۔ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی لاہورہائیکورٹ کے فیصلے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس جمال خان مندو خیل سماعت کی۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ یہی دو آپشن ہیں یا…

وزیراعلی پنجاب کا انتخاب، تحریک انصاف نے ووٹنگ کیلئے 7روز کا وقت مانگ لیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دوبارہ انتخابی عمل کیلئے 7روز کا وقت مانگ لیا۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، فواد چودھری، شبلی فراز اور افتخار درانی سپریم کورٹ پہنچے۔ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی لاہورہائیکورٹ کے فیصلے خلاف اپیل پر سماعت جاری ہے، تین رکنی بنچ چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس جمال خان مندو خیل سماعت کررہے ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ پانچ درخواستیں ہیں کس کی طرف سے کون سا وکیل پیش ہورہا ہے…

ڈپٹی سپیکر رولنگ ،سپریم کورٹ میں از خود نوٹس پر سماعت شروع

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس پر سماعت شروع ہو گئی ۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں لارجر بنچ سماعت کررہا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے ملک میں موجودہ آئینی صورت حال پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت شروع کر دی۔ صدر، وزیراعظم ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو بھی مقدمے میں فریق بنایا گیا ہے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ،سیاستدان اور وکلا کی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ایڈووکیٹ نعیم بخاری سپیکر اور…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More