براؤزنگ ٹیگ

#balakot

مغربی ممالک روس اور بیلا روس پر پابندیاں لگانے کے بہانے ڈھونڈرہے ہیں، پیوٹن کا الزام

ماسکو(پاک ترک نیوز)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ مغربی ملکوں نے امریکہ کی قیادت میں روس اور بیلاروس پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔اور یوکرین نہیں تو کوئی بہانہ تر اش کر وہ یہ غیر منصفانہ اقدام ضرور اٹھائیں گے۔ وہ گذشتہ روز بیلاروس کے صدر الیگزنڈر لوکاشنکو سےملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ روس اور بیلاروس کی تیزی سے ترقی کرتی معیشت کو نقصان پہنچانا ہے ، جس کے لئے ہمارے مخالفین بہانوں کی تلاش میں ہیں۔ اور اگر انہیں یوکرین کے معاملے پر…

ملک کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد( پاک ترک نیوز) ملک کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئےہیں ۔ ریکٹر سکیل پر شدت 3اعشاریہ 6ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بالا کوٹ سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے بالاکوٹ وگردونواح اور وادی کاغان میں بھی محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوب مغربی کشمیر تھا، اور زلزلے کی زیر زمین گہرائی تیس کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More