براؤزنگ ٹیگ

#balochsitan

پیپلزپارٹی نے سرفرازبگٹی کووزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پیپلزپارٹی نے سرفرازبگٹی کووزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے نامزد کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئےسرفرازبگٹی کےنام کی منظوری دیدی ۔ یاد رہے کہ سرفراز بگٹی نے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد حال ہی میں سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا، پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی میر سرفراز بگٹی نے گزشتہ روز رکن اسمبلی کا حلف اٹھایا تھا۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے عبدالخالق اچکزئی بلامقابلہ سپیکربلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ…

پشین کے بعد قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفتر کے باہر دھماکہ ،مجموعی طور پر 25افراد جاں بحق

کوئٹہ(پاک ترک نیوز) بلوچستان کے اضلاع پشین کے بعد قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدوار کے دفتر کے باہر دھماکہ ہوا ،دھماکوں کے سبب مجموعی طور پر 25 افراد جاں بحق اور 45 افراد زخمی ہوگئے۔ بلوچستان اور خیبر پختون خوا دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں ہیں، آج بلوچستان کے اضلاع پشین میں آزاد امیدوار اور قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی کے امیدوار کے انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جن میں 24 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور 45 سے زائد زخمی ہیں۔ پہلا دھماکا پشین کے علاقے خانوزئی میں ہوا جہاں دھماکے کے بعد…

آرمی چیف نے واضح کہا سمگلنگ میں ملوث اہلکاروں کا کورٹ مارشل ہوگا، وزیر داخلہ

اسلام آباد(پاک ترک ن یوز) نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ میں ملوث طاقتور عناصر کو بھی روکاجارہاہے، کوئی کتنا ہی بڑا آدمی ہو کسی کے لیے کوئی نرمی نہیں۔ سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈالر کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے خاتمے کے لئے 1068 ایف آئی آرز درج کیں نارکوٹکس کے خلاف بھی بھرپور مہم جاری ہے 242 مقدمات درج کئے، اس میں جو جائز کام کرنے والے ہیں ان کے لئے سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ طاقتور عناصر کو بھی روکاجارہاہے، کوئی…

سیلابی صورتحال قومی ایمرجنسی قرار دیدی گئی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک میں سیلابی صورتحال کو قومی ایمرجنسی قرار دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سیلابی صورتحال کو قومی ایمرجنسی قرار دے دیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں غیر معمولی تباہی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قومی جذبہ دکھانا ہوگا، متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے پوری قوم خاص طور پر بیرون ملک پاکستانیوں کے عطیات کی ضرورت ہے اور بہت بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کی وجہ سے خطیر رقم درکار ہوگی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More