امریکا میں سفری پابندیاں ختم ،غیر ملکیوں کی آمد میں 50 فیصد اضافہ
واشنگٹن (پاک ترک نیوز)امریکا میں سفری پابندیاں ختم ہونے کے باعث سرحد پار سے ہوائی اور زمینی سفر کے ذریعے بڑی تعداد میں غیر ملکیوں کی آمد متوقع ہے ۔ امریکا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے پہلی بار2020 میں دنیا بھر سے سفر کرنے والوں کے ملک آنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
یونائیٹڈ ایئرلائنز کو توقع ہے کہ گزشتہ ہفتے کے 20 ہزار مسافروں کے مقابلے رواں ہفتے دگنی تعداد میں دنیا بھر سے مسافر امریکا پہنچیں گے۔ڈیلٹا ایئرلائنز کے چیف ایگزیکٹو ایڈ بسٹین نے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ انہیں…