براؤزنگ ٹیگ

#brantoil

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کے بعد ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں ۔برطانوی خام تیل کی قیمت میں کمی سے فی بیرل قیمت 82.82 ڈالر ہو گئی ہے۔ ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے ۔پٹرول 7 روپے جبکہ ڈیزل 6 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے، اوگرا نے قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں…

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100ڈالر فی بیرل سے کم ہو گئیں

نیویارک(پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے آ گئیں ۔ کروڈ آئل کی قیمت 93.70ڈالرفی بیرل ہو گئیں جبکہ برینٹ آئل کی قیمت کم ہو کر 99.78ڈالر فی بیرل ہو گئیں ۔ چین اور یورپ میں صنعتی پیداوار میں کمی کی بناپرتیل کی طلب میں بھی نمایاں کمی ہو گئی، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے کم ہو گئی۔ خوردنی تیل گندم مکئی اور سویابین کے نرخ بھی گر گئے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے،چاندی کے نرخ بڑھ گئے۔

خا م تیل کی قیمتوں میں ایک روز کی کمی بعد پھر اضافہ

نیو یارک (پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک روز قبل کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ہو گیا ۔برینٹ آئل 4ڈالر 25سینٹ اضافے سے 105.23ڈالر فی بیرل کا ہو گیا۔ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 3 ڈالر 56 سینٹ اضافے سے 101.20 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ روس یوکرین جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائوکا سلسلہ جاری ہے اور عالمی منڈی میں ایک روز کمی کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ واضح رہے کہ روس یوکرین جنگ شروع ہونے کے چند دن بعد ہی گزشتہ ماہ مارچ کے اوائل میں خام تیل کی…

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

لاہور(پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں 3سے 4فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ مختلف ممالک کے اپنے سٹریٹیجک ذخائر میں سے خام تیل اور اس کی مصنوعات استعمال کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ برینٹ خام تیل 99 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل سطح پر آگئی ہے۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (آئی ای اے) کے رکن ممالک اگلے چھ ماہ میں چھ کروڑ بیرل تیل جاری کریں گے…

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

نیو یارک (پاک ترک نیوز) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 2 ڈالر، 19 سینٹ اضافہ سے 102 ڈالر، 80 سینٹ ہو گئی۔ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت 2 ڈالر، 32 سینٹ بڑھ گئی جس کے بعد مستقبل کے سودے 98 ڈالر اور 26 سینٹ میں طے ہوئے۔ عالمی توانائی ایجنسی کا اسٹریٹجک ذخائر سے 60 ملین بیرل تیل ریلیز کرنے کے باوجود عالمی مارکیٹ میں خام تیل مہنگا ہو گیا۔ عالمی توانائی ایجنسی کے اعلان سے پہلے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More