آذربائیجان یورپ کو ماحول دوست بجلی فراہم کرے گا، جارجیا، رومانیہ اور ہنگری سے معاہدہ طے پا گیا
بخارسٹ (پاک ترک نیوز)
آزربائیجان سے ماحول دوست بجلی کے حصول کے لئے جارجیا، رومانیہ اور ہنگری نے آزربائیجان سے معاہدہ کر لیا۔ جس کے تحت بحیرہ اسود کے نیچے سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی کی 11سو کلو میٹر لمبی تار بچھائی جائے گی۔
آذربائیجانی، جارجیائی، رومانیہ اور ہنگری کے رہنماؤں نے گذشتہ روز معاہدے پر دستخط کیے تاکہ یورپ کو سبز آذری توانائی فراہم کی جا سکے۔معاہدے میں آذربائیجان سے رومانیہ تک بحیرہ اسود کے نیچے 1,000 میگاواٹ کی 1,100 کلومیٹر (685 میل) برقی کیبل شامل ہے۔ اس معاہدے کو یوکرین جنگ…