براؤزنگ ٹیگ

#ceo

ریکوڈک منصوبہ 2028میں پیداوار شروع کر دے گا،یہ منصوبہ نسلوں کی سرمایہ کاری ہے،بیرک گولڈ کے سربراہ کا انٹرویو

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) بیرک گولڈ کارپوریشن کے صدر اور سی ای او ڈینس مارک برسٹو نے کہا ہے کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان میں سونے کی ریکوڈک کان کا منصوبہ 2028 تک پیداوار شروع کرنے کے قابل ہو جائے گا۔ بیرک گولڈ پاکستان کی ریکوڈک کان میں 50 فیصد حصص کا مالک ہے، باقی 50 فیصد پاکستان کی مرکزی حکومت اور بلوچستان صوبے کے پاس ہے جہاں یہ کان واقع ہے۔ برسٹو نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ایک انٹرویو میں کہا کہ بالکل منصوبہ ٹریک پر ہے۔ اور ہماری ٹیم واقعی اچھی طرح سے کام کر رہی ہے۔یہ ایک اہم منصوبہ…

چین کو روسی گیس کی برآمدریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے،الیکسی ملر سی ای او گز پروم

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس کی گیس کمپنی گز پروم کے سی ای او الیکسی ملر نے کہاہے کہ کمپنی نے 2022 میں چین کو سالانہ گیس کی فراہمی کے حوالے سے اپنی برآمدات کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ گذشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کمپنی نے پاور آف سائبیریا گیس پائپ لائن کے ذریعے چین کو گیس کی برآمدات میں اضافہ کردیا ہے۔ 2022 میں، چین کی درخواست کی بنیاد پر گیس کی سپلائی باقاعدگی سے یومیہ کنٹریکٹ کی مقدار سے تجاوز کر گئی تھی۔ نتیجتاً ہم نے اپنی سالانہ معاہداتی ذمہ داریوں سے تجاوز کیا۔ مزید…

جیسے ہی کو ئی بے وقوف ملا جو ٹوئٹر کا چیف ایگزیکٹو بننا چاہتا ہو تو عہدہ چھوڑ دوں گا،مسک

نیو یارک (پاک ترک نیوز) ٹیسلا کے بانی اور ٹوئٹرکے سربراہ ایلون مسک کا کہنا ہے کہ جیسے ہی کو ئی بے وقوف ملا جو ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو بننا چاہتا ہو تو عہدہ چھوڑ دوں گا۔ ٹوئٹر کی سی ای او نے گزشتہ دنوں صارفین سے رائے مانگی تھی کہ کیا انہیں ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑ دینی چاہیے؟ اس کےساتھ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اس رائے شماری کے نتائج پر عمل کریں گے۔ پول میں 57فیصد سے زائد افراد نے ان کو ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا جبکہ تقریباً 43 فیصد افراد نے اس کے مخالف ووٹ دیا۔…

آسکر ایوارڈز دینے والی اکیڈمی کے نئے سی ای او کا اعلان کر دیا گیا

نیو یارک (پاک ترک نیوز) اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کے سی ای او کے طور پر ڈان ہڈسن کا 11سالہ ہنگامہ خیز دور بالآخر اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے اور اکیڈمی نے اپنے اور اور سینئر اہلکار بل کریمر کو نیا سی ای او تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ہڈسن نے لاس اینجلس میں اکیڈمی کے بڑے نئے فلم میوزیم کے کامیاب افتتاح کے فوراً بعد گزشتہ اکتوبر میں استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ اور اب ان کی جگہ لینے والے بل کریمر نے اس میوزیم کی تیاری اور آغاز کی نگرانی کی تھی۔ اکیڈمی کے صدر ڈیوڈ روبن نے بدھ…

پی آئی اے پہلی بار اسلام آباد سے باکو کیلئے براہ راست پروازشروع کرے گا

باکو ( رضا سید/پاک ترک نیوز)پی آئی اے نے تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد اور باکو کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کی ہیں۔ افتتاحی پرواز 06 جون 2022 کو چلائی گئی۔ سی ای او پی آئی اے عامر حیات اور پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر H.E. خضر فرہادوف نے تقریب کی نظامت کی۔ پی آئی اے ہر پیر کو اسلام آباد سے باکو کے لیے پرواز کرتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More