عمران خان پر حملہ کرنیوالےملزم نوید کا فون ریکارڈ مل گیا
لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم نوید کے موبائل فون کی فارنزک رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان پر حملے کے ملزم نوید کے موبائل کی فرانزک رپورٹ منظر عام پر آگئی، ملزم کے موبائل سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکور نہیں ہوسکا تاہم کال ریکارڈ مل گیا ہے۔
فارنزک رپورٹ کے مطابق ملزم نوید کے فون سے 2 مختلف کمپنیوں کی سمزبرآمد ہوئی ہیں، ملزم کے فون سے 138 فون نمبرز اور 1869 کالز کا ریکارڈ ملا ہے۔
ملزم کے فون سے 337…