براؤزنگ ٹیگ

#chiefministerpunjab

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی لاہور سے تجاوزات ہٹانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں دکانوں کے باہر رکھا سامان ہٹانے کیلئے انتظامیہ کو ایک ماہ کی مہلت دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دکانوں کے سامنے سامان رکھنے کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لے لیا۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے شکایت کی کہ دکانداروں نے سامان باہر رکھا ہوا ہے، ٹھیلے اور ریڑھی والوں کی تجاوزات کے باعث آمدورفت میں شدید مشکلات ہیں، تجاوزات کی وجہ سے آئے روز حادثات ہوتے ہیں۔ شہریوں کی شکایت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انتظامیہ کو ہدایت کی…

مجلس وحدت مسلمین کا وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) مجلس وحدت المسلمین پاکستان کی ایم پی اے سیدہ زہرہ نقوی نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان مجلس وحدت المسلمین پاکستان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر ایم ڈبلیوایم پولیٹیکل کونسل نے مشاورت کے بعد اہم فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان ایم ڈبلیوایم کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے بعض اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور ایم ڈبلیوایم کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی وزیر…

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے 5 صفحات پر مشتمل درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر نے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے وزیراعلیٰ کو خط لکھا ہی نہیں، خط سپیکر کو لکھا گیا وزیراعلیٰ کو نہیں، اسمبلی اجلاس سپیکر نے بلایا ہوا ہے جسے گورنر ختم نہیں کر سکتے، سپیکر ہی اجلاس ختم کر سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے لکھی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ گورنر کو اختیار نہیں کہ وہ غیر…

اردگان کی قیادت میں ترکیہ نے بے مثال ترقی کی،پرویز الہی

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب کے عوام اور حکومت کی طرف سے ترکیہ کے عوام اور حکومت کو ترکیہ کے ری پبلک ڈے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ۔ پاکستان اور ترکیہ میں دوستی اور محبت کا رشتہ ہے جو ابد تک رہے گا۔صدر رجب طیب اردگان کی قیادت میں ترکیہ نے بے مثال ترقی کی۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ترکیہ کے ری پبلک ڈے پر اپنے بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔پاکستان اور ترکیہ کی بے مثال دوستی آئے روز مضبوط ہو رہی ہے، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوستی اورمحبت کے…

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے 5نئے اضلاع بنانے کی منظوری دیدی

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے صوبے میں انتظامی لحاظ سے 5 نئے اضلاع بنانے کا منظوری دے دی۔نئے اضلاع میں مری،تونسہ شریف، وزیرآباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے پنجاب میں نئے اضلاع پر بریفنگ دی، جس پر وزیراعلیٰ نے تونسہ شریف، مری، وزیرآباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو کو نئے اضلاع بنانے کی منظوری دے دی۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ 2005میں تونسہ جبکہ 2018میں تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان کیا تھا،نئے اضلاع بننے سے…

عمران خان سے وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کی بنی گالا میں ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اورچیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بنی گالا میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے بنی گالا پہنچ گئے ۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ دوسری جانب بنی گالا کے باہر چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے پیش نظر…

وفاقی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے،پرویز الٰہی

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے۔موجودہ وفاقی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کیا۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے مسلم لیگ ق سکاٹ لینڈ کے صدر شبیر شاہ نے ملاقات کی اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مونس الہی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا، افسوس کا مقام ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت نے اوورسیز…

عمران نیازی قوم کو گمراہ اور تقسیم کر رہے ہیں،رانا ثنا اللہ 

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی قوم کو گمراہ اور تقسیم کر رہے ہیں۔تحریک انصاف نے جس فیصلے پر خوشیاں منائیں وہی ان کے آڑے آگیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن جیت کر بھی الیکشن کمیشن کو گالیاں دیتے ہیں اور اداروں کو گالیاں نکالتے ہیں ان کی کسی بات پر یقین ہی نہیں کرنا چاہیے، عمران نیازی قوم کو گمراہ اور تقسیم کر رہے ہیں، یہ شخص فساد فی الارض اور قوم کے ذہن کو آلودہ کرنے کے لیے…

حمزہ شہباز ایک مرتبہ پھر وزیراعلیٰ پنجاب بن گئے

لاہور: (پاک ترک نیوز) حمزہ شہباز ایک مرتبہ پھر وزیراعلی پنجاب بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابقوزارتِ اعلیٰ کے لیے پرویز الٰہی کو 186 اور لیگی امیدوار نے 179 ووٹ لیے تھے، تاہم ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے رولنگ دیتے ہوئے مسلم لیگ ق کے 10 ووٹ کو گنتی میں شمار نہ کیا اور اور چودھری شجاعت حسین کے خط کے باوجود ان ووٹوں کو مسترد کر دیا گیا جس کے بعد حمزہ شہباز شریف ایک مرتبہ پھر وزیراعلیٰ بن گئے۔ اس سے قبل وزارت اعلی کیلئے ووٹنگ کے بعد گنتی کا عمل مکمل کرلیا گیا ،کون ہو گا وزیر اعلی پنجاب فیصلہ کچھ دیر…

سیاست نہیں ریاست بچانامقصدہے،حمزہ شہباز

لاہور (پاک ترک نیوز) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاست نہیں ریاست بچانامقصدہے۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی طرح انتقامی سیاست نہیں کروں گا۔ہم سیاست کیلئےاکٹھےنہیں ہوئے 4سال گلیوں،چوراہوں میں کوڑےکےڈھیرملتےتھے۔لاہورسمیت پنجاب بھرمیں عیدپرصفائی مثالی رہی۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کا روشن گھرانہ پروگرام 17جولائی تک معطل کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کا 100یونٹ تک بجلی مفت دینے کا روشن گھرانا پروگرام 17جولائی تک معطل کردیا ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے جوا سکیم متعارف کرائی وہ الیکشن کے بعد بھی ہوسکتی تھی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں 100یونٹ تک مفت بجلی دینے کا روشن گھرانا پروگرام کے نوٹس پر سماعت ہوئی، جس میں الیکشن کمیشن نے 17 جولائی کو ضمنی الیکشن تک پنجاب حکومت کا روشن گھرانہ پروگرام معطل کردیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ…

پی ٹی آئی نے حمزہ شہباز کو 22جولائی تک بطور وزیراعلیٰ پنجاب قبول کرلیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی نے حمزہ شہباز کو دوبارہ انتخاب تک وزیراعلیٰ پنجاب قبول کرلیا۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ضمنی ایکشن اور مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن تک بطور وزیراعلی حمزہ شہباز قبول ہیں ۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ دونوں جانب کی کامیابی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو دو آپشنز دے دیے۔ عدالت نے کہا کہ یا دو دن میں دوبارہ انتخاب پر مان جائیں یا پھر حمزہ شہباز 17 جولائی تک وزیراعلیٰ تسلیم کرلیں۔ قبل…

وزیراعلی پنجاب کا انتخاب، تحریک انصاف نے ووٹنگ کیلئے 7روز کا وقت مانگ لیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دوبارہ انتخابی عمل کیلئے 7روز کا وقت مانگ لیا۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، فواد چودھری، شبلی فراز اور افتخار درانی سپریم کورٹ پہنچے۔ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی لاہورہائیکورٹ کے فیصلے خلاف اپیل پر سماعت جاری ہے، تین رکنی بنچ چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس جمال خان مندو خیل سماعت کررہے ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ پانچ درخواستیں ہیں کس کی طرف سے کون سا وکیل پیش ہورہا ہے…

وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب چیلنج، حمزہ شہباز کو نوٹس جاری

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ اور دیگرپر نوٹس جاری کردیا،پی ٹی آئی نے حمزہ کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات کو کالعدم قرار دینے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے پی ٹی آئی کے قانون سازوں کی نااہلی سے متعلق عدالت عظمیٰ کے آرٹیکل 63-A کی تشریح کا حوالہ دیتے ہوئے، "کیا قانون سازوں کو منحرف کرنے کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا حکومت کے انتخاب پڑے گا"، مدعا علیہان کے وکلاء سے بھی موقف طلب کرلیا گیا۔ درخواستیں سپیکر پنجاب اسمبلی…

منی لانڈرنگ کیس ،وزیراعظم ا ور وزیراعلی پنجاب پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

لاہور(پاک ترک نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ۔ لاہور کی سپیشل سنٹرل عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کے خلاف شوگر ملز کاروبار کے ذریعے 16ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ وزیر اعلی پنجاب نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی جبکہ ان کے والد پیش نہ ہوئے اور ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ وزیر اعظم کے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف…

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا پروٹوکول واپس لے لیا گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا پروٹوکول واپس لے لیا گیا اور وہ کابینہ اجلاس کے بعد پنجاب اسمبلی سے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا پروٹوکول واپس لے لیا گیا ہے اور وہ کابینہ اجلاس کے بعد بغیر سکواڈ کے ہی اسمبلی سے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے پنجاب کابینہ کو بحال کردیا تھا۔ کابینہ بحال ہونے کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کابینہ اجلاس کی صدارت کی جس…

وزیراعلی پنجاب کا انتخاب ،لاہور ہائیکورٹ محفوظ فیصلہ آج سنائے گی

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلی پنجاب کے انتخاب سے متعلق درخواست پر لاہور ہائیکورٹ آج محفوظ فیصلہ سنائے گی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ ہمیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب صاف اور شفاف کروانے ہیں تمام فریقین مشترکہ طور پر ووٹنگ کے لیے پریزائیڈنگ افسر مقرر کریں۔ درخواست حمزہ شہباز کی جانب سے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے دائر کی تھی۔درخواست میں سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور آئی جی پنجاب…

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہو گا یا نہیں ،کنفیوژن برقرار

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا یا نہیں ابھی تک کنفیوژن برقرار، ترجمان پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16اپریل کو ہو گا۔ پنجاب اسمبلی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج طلب کیے جانے والا اجلاس کا کوئی نوٹیفکیشن نہیں ہے، آفیشل لیٹر جب تک جاری نہیں ہوتا اس وقت تک پہلا آڈر رہے گا۔ اس سے قبل پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شام طلب کیا گیا تھا۔ ڈپٹی سپیکر دوست مزاری نے اجلاس طلب کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے ساتھ مشاورت کے بعد اجلاس طلب کیا گیا۔…

وزیراعلی پنجاب تبدیل ہوں گے؟ مشاورت شروع

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی اور پنجاب میں تبدیلی  کی مشاورت شروع تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزیراعلی کو تبدیل کرنے کے لیے مشاورت شروع کر دی ۔ نئے وزیراعلی کے انتخابات کیلئے کمیٹی بنا ددی۔ وزیراعظم عمران خان آج لاہور کے دورہ پر موجود ہیں جہاں اہم فیصلےمتوقع ہیں، وزیراعظم نےگورنرپنجاب کو ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ ہاوس بلالیا ہے۔ وزیراعظم کی گورنر سے ملاقات میں اہم سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا جائے گا۔ ذرائع کا دعوی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More