پرویز الہی کی گجرات میں رہائش گاہ پر پولیس کا ایک بار پھر چھاپہ
گجرات(پاک ترک نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی گجرات میں رہائش گاہ پر پولیس نے ایک بار چھاپہ مارا ہے۔پولیس اہلکار دیواریں پھلانگ کر گھر کے اندر داخل ہو گئے۔
کنجاہ ہاؤس سے حراست میں لیے گئے تین ملازمین پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دئیے گئے۔پولیس اہلکاروں نے رہائش گاہ کے تمام کمروں کی تلاشی لی اور ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی، پرویز الہٰی کے بارے میں بھی پوچھتے رہے، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب گھر پر نہیں ملے تاہم کچھ دیر بعد اہلکار واپس چلے گئے۔
اس کے علاوہ گجرات میں ہی چودھری وجاہت حسین…