اس شخص کو صرف اقتدار، اقتدار اور اقتدار کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا ،زرداری
کراچی(پاک ترک نیوز) سابق صدر اور کو چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اس شخص کو صرف اقتدار، اقتدار اور اقتدار کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا ۔ہم کسی صورت بھی اداروں پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔
سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم کسی صورت بھی اداروں پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔ 1947 سے لے کر اب تک ہم نے اور اداروں نے مل کر دشمن کا مقابلہ کیا ہے لیکن دشمن نے اس دفعہ اندر کے لوگوں سے ہی حملہ کروایا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پاک فوج کی قربانیوں اور شہادتوں کو کبھی نہیں بھلا سکتے…