براؤزنگ ٹیگ

#conflict

ٹرمپ نے یوکرین۔روس تنازؑہ ھل کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ برطانوی اخبار کا دعویٰ

لندن(پاک ترک نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین۔روس تنازعے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے ایک تفصیلی منصوبہ تیار کیا ہے۔ لیکن وہ اسے انتخابات تک ظاہر نہیں کریں گے اس بات کا دعویٰ ایک برطانوی اخبار نے اپنی ہفتہ کے روز کی اشاعت میںسیاستدان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ایک منصوبہ ہے۔ لیکن وہ کیبل نیوز نیٹ ورکس کے ساتھ اس پر بحث نہیں کرے گا کیونکہ اس کے بعد اس منصوبے کی افادیت پر حرف آ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کے بجائےٹرمپ امریکی ووٹروں کو جیتنے کی…

مغرب روس کے ساتھ تنازعہ کو ہوا دے رہا ہے:یوکرینی صدر

یوکرینی صدر زیلنسکی نے مغرب اور امریکہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک اور امریکہ روس کے ساتھ کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے جس سے انکے ملک کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ صدر بائیڈن کی سخت بیان بازی ایک غلطی ہے۔ زیلنسکی کا کہنا تھا کہ مغربی بیان بازی یوکرین سے سرمائے کے انخلا کا باعث بنے گا جس سے یوکرین کی پہلے سے کمزور معیشت کو مزید نقصان پہنچے گا۔ یوکرین امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے اپنے سفارتی عملے کو دی جانے جاوی ہدایات سے بھی خوش نہیں ہے۔ زیلنسکی کا…

فرانس اور جرمنی کا روس کے ساتھ مذاکرات پر زور

جرمن چانسلر اولاف شولز اور فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے بحران کو کم کرنے کیلئے کریملن کے ساتھ سفارتی کاری پر زور دیا ہے۔ دونوں رہنماوں کی ملاقات میں یوکرین ، روس بحران کے حل کیلئے سفارتی کوششوں کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سے فرانس اور جرمنی یوکرین کیلئے سفارتی اور مالی مدد فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ شولز نے اس موقع پر روس پر کشید کم کرنے کیلئے واضح اقدامات پر زور دیا، انکا کہنا تھا کہ یوکرین کی سالمیت کے خلاف روسی اقدامات ماسکو کیلئے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔ دوسری…

روس یوکرین ممکنہ جنگ، بائیڈن ، یورپی رہنماوں کی اہم مشاورت

بامریکہ اور یورپی رہنماوں کے درمیان اہم رابطہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں دونوں جانب سے روسی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ رابطہ ویڈیو کال کے ذریعے کیا گیا جس میں یورپی کمیشن کے صدر، یورپی کونسل کے صدر، فرانسیسی صدر میکرون، جرمن چانسلر اولاف شولز، اطالوی وزیر اعظم، نیٹو کے سیکرٹری جنرل ، پولینڈ کے صدر اور برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کے ساتھ مشاورت کی گئی ۔ گفتگو کے دوران شرکا نے یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے اپنی حمایت کا اظہار کیا اور مسئلے کے سفارتی حل کیلئے اپنی…

یوکرین کیلئے بڑی امداد کا اعلان،روس میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کیلئے ابھی تک کی سب سے بڑی امداد کا اعلان کردیا گیا ہے۔ امدادی پیکچ میں اربوں مالیت کی امداد اور سرمایہ کاری کے منصوبے شامل ہیں۔ یورپی کمیشن نے یورپی پارلیمنٹ اور کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ ہنگامی پیکچ جلد منظوری دے دیں۔ یہ پیکج روس کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے یوکرین کی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے انتہائی اہم ہے۔ اس پیکج کے تحت ابتدائی طور پر 1.2ارب یورو مختص کیے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکہ اور اسکے یورپی اتحادیوں کی جانب سے الزام عائد کیا جارہا ہے کہ روس…

امریکہ کا یوکرین میں تعینات سفارتکاروںکے خاندانوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت

امریکہ کی جانب سے روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے یوکرین میں امریکی سفارتی عملے کوہدایت کی ہے کہ وہ اپنے خاندانوں کو ملک سے بھیج دیں۔ امیرکہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واشنگٹن کیلئے جنگ کی صورت میں امریکی شہریوں کے انخلا ممکن نہیں ہو گا۔ امریکہ نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف ممکنہ فوجی کاروائی کے حوالے سے اطلاعات موجود ہیں۔ روس امریکہ اور مغرب کے ان دعووں کو مسترد کر چکا ہے۔ یوکرین میں امریکہ کا سفارتخانہ ابھی کھلا ہے، لیکن امریکی انٹیلی جنس اداروں کی اطلاعات کے مطابق روس…

ترک صدر کا یوکرائن کا دورہ کرنے کا اعلان

ترک صدر اردوان کا کہاہے کہ وہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے جلد از جلد یوکرائنی اور روسی رہنماوں کو اکٹھا کرنے کیلئے پر امید ہیں۔ ترک صدر نے روس اور یوکرائن کے درمیان کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترکی امن چاہتا ہے اور امید کرتا ہے کہ خطے میں کوئی اور منفی پیش رفت نہ ہو۔ اردوان کا بیان ایل سلواڈور کے صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں سامنے آیا جس میں انہوں نے پوٹن اور زیلنسکی کو جلد از جلد آمنے سامنے ملاقات کی تجویز پیش کی۔ اردوان نے کہا کہ وہ یوکرین کے اپنے دورہ اور…

امریکہ کی یوکرائن کو ہتھیاروں کی فراہمی منظوری

امریکہ اور روس کے درمیان جمعے کو ہونے والی اہم میٹنگ سے قبل بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے ماسکو پر دباوٗ بڑھانے کا عمل جاری ہے۔ ملاقات امریکی، روسی وزرائے خارجہ کے مابین جنیوا میں ہوگی۔ امریکہ نے بالٹک ریجن میں اپنے نیٹو اتحادیوں کو یوکرائن کو اضافی ہتھیار فراہم کرنے کی منظوری دے دیا ہے جن میں طیارہ شکن مزائل بھی شامل ہیں جن سے یوکرائن کا دفاع مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے چار یوکرائنی اہلکاروں پر روسی خفیہ ایجنسیوں کے تعاون پر پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ اہلکار ملک…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More