قطر نے فٹبال ورلڈ شائقین کیلئے کورونا ویکسینیشن کی شرط ختم کردی
دوحہ (پاک ترک نیوز) قطر نے فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2022شائقین کیلئے کورونا ویکسینیشن کی شرط ختم کردی ۔
قطر کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے کووِڈ کی ویکسین لگوانے کی شرط ختم کر دی ہے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا کیسز میں اضافے کی صورت میں کھلاڑیوں اور میچ انتظامیہ کو ’بائیو ببل‘ میں رہنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اگر کرونا کیسز میں اضافے کے سبب بائیو سیکیور ببل کا نفاذ کیا گیا، تو اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ٹورنامنٹ سے باہر کیا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ…