متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے ،ترک صدر
ابوظہبی (پاک ترک نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب ا دوان نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات تعلقات کو مزید فروغ دیں گے ۔
ابوظہبی میں تاجروں اور سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردگان نے کہا: "ہم تمام شعبوں بالخصوص انفراسٹرکچر، ایوی ایشن، بینکنگ اور فنانس میں اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک تجارتی تعلقات کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مضبوط عزم رکھتے ہیں جس کا اظہار پیر کو مختلف شعبوں میں 13 تعاون کے معاہدوں پر دستخط سے…