وزیرِ اعظم کی شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے گھر آمد ،لواحقین سے اظہار تعزیت
ایبٹ آباد(پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایبٹ آباد میں شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کی رہائش پر گئے اور شہید کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر ،گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، رکن قومی اسمبلی سردار محمد یوسف، مسلم لیگ (ن) کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی ، چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم نے شہید کی بیٹی اور بیٹے کو پیار کیا اور ان کے ساتھ…