براؤزنگ ٹیگ

#deputyspeakerpunjabassembly

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کیلیے پولنگ جاری، ایوان میں ہنگامہ آرائی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جبکہ ایوان میں ہنگامہ آرائی کرنے پر اسپیکر نے سیکیورٹی کو طلب کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق گیلری میں بیٹھے مہمان سنی اتحاد کونسل کے اراکین سے الجھ پڑے، سپیکر نے گیلری میں جھگڑا ہونے پر تمام افراد کو باہر نکال دیا۔ جمشید دستی اور گیلری میں موجود افراد کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جو بھی تھا اس کو باہر پھنک دیا، بدنظمی پھیلانے والے کو باہر نکال دیا۔ اسپیکر راجہ پرویز…

مسلم لیگ ن نے پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کر سکنے پر پہلے ہی عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، صرف وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد واپس لی گئی ہے۔ لیگی رکن پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ سیپکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد بدستور موجود رہے گی۔ چودھری پرویز الٰہی کے خلاف جمع کرائی گئی…

پی ٹی آئی کے واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

لاہور(پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی کے وواثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے ۔ ن لیگ اور اس کے اتحادیوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا ۔ اپوزیشن کی جانب سے کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔مدمقابل کوئی امیدوار نہ ہونے پر حکومتی اتحاد کے امیدوار واثق قیوم عباسی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں مقررہ وقت تک حکومتی اتحاد کے نامزد امیدوار پی پی رکن علی حیدر گیلانی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کراسکے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More