براؤزنگ ٹیگ

#divorce

سعودی عرب میں طلاقوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ،تعداد ساڑھے تین سے لاکھ تک پہنچ گئی

جدہ (پاک ترک نیوز) سعودی معاشرے میں طلاق کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ریسرچ کی ضرورت ہے۔سال 2022 کی محکمہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مطلقہ خواتین کی تعداد ساڑھے تین لاکھ ہوچکی ہے۔ سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سماجیات کے ماہر ین نے اس امر پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطلقہ خواتین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ یونیورسٹیوں کے ماہرین ذہنی اور سماجی پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر طلاق کے اسباب دریافت کریں اور صورتحال کا گہرائی اور گیرائی سے جائزہ لیں۔وہ جاننے کی کوشش…

مصری شہری نے بیٹی کی شادی کی تقریب میں بیوی کو طلاق دے دی

قاہرہ (پاک ترک نیوز) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک شخص نے اپنی بیٹی کی شادی کے موقع پر مہمانوں کے سامنے اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصری شخص نے شادی ہال میں اپنی بیٹی کو مبارکباد دینے کے لیے مائیکرو فون ہاتھ پکڑ کر اپنی بیوی کو طلاق دے ڈالی۔ اس موقع پر اس نے کہا کہ دلہن کو مبارک ہو، جہاں تک دلہن کی ماں کا تعلق ہے، اسے تین طلاقیں دیتا ہوں اور وہ ہال سے اپنے خاندان کے گھر چلی جائے۔

عامر لیاقت کی تیسری بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی

بہاولپور (پاک ترک نیوز) عامر لیاقت کی تیسری بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی۔دانیہ بی بی نے تنسیخ نکاح، حق مہر اور نان نفقہ کا دعویٰ دائر کر دیا۔عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو 7 جون کے لیے نوٹسز جاری کر دئیے۔ عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ عامر لیاقت آئس کا نشہ کرتا ہے اور عیاش آدمی ہے، عامر لیاقت نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے، حق مہر کی مد میں 11 کروڑ روپے گھر اور زیورات ادا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More