براؤزنگ ٹیگ

##earthquakeinturkey

زلزلہ متاثرین کیلئے "کندھے سے کندھا ملائیں” چندہ مہم کے پہلے روز 44.8ملین ڈالر اکٹھے

استنبول (پاک ترک نیوز) گزشتہ ماہ کے تباہ کن زلزلوں کے متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ مہم "کندھے سے کندھا ملائیںـ"کے پہلے دن ترکیہ کے لوگوںنے سخاوت کی عمدہ مثال قائم کرتے ہوئے 845.7 ملین ترکش لیرا (44.8 ملین ڈالر) مالیت کے عطیات دیکر سب کو حیران کر دیا۔ کھیلوں کی مشہور شخصیات جیسے کائیلین ایمباپے، جورجین کلوپ، پیپ گارڈیوولا، روڈ گلٹ، میکل آرٹیٹا اور آرسین وینگر نے فنڈ ریزنگ مہم کے لیے اپنا تعاون دیا ہے، جو کہ 15 جون تک جاری رہے گی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یورپی کلب ایسوسی ایشن (ای سی اے) اور پیرس…

پاکستان اپنے ترک اور شامی بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے ترک اور شامی بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ترکیہ اور شام میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قالب ہیں، پاکستانی ریسکیو ٹیم نے ترک بہن بھائیوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے، پاکستان اور ترکیہ کے مسلمانوں کے تعلقات صدیوں پرانے ہیں، پاکستان اپنے ترک اور شامی بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا،…

ترکیہ میں زلزلوں سے حفاظت کیلئے عمارتوں کا سروے شروع، استنبول میں متعدد اہم عمارتیں خالی کرانے کا فیصلہ

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے جنوب میں آنے والے جان لیوا زلزلوں کے بعدمشرقی فالٹ لائن کے قرین واقع تاریخی شہر استنبول میں خطرناک قرار دی جانے والی متعدد عمارتوں سےانخلاء شروع کر دیا گیا ہے۔جن میںہسپتال، تعلیمی ادارےاور دیگر عمارتیں شامل ہیں۔ تازہ رپورٹ کے مطابق معائنے میں ناکامی کے بعد، استنبول کے سب سے اہم ہسپتالوں میں سے ایک، استنبول یونیورسٹی-آئی یو سی سیراپاساکے انخلاء کے منصوبے کا اعلان کیا گیاہے۔ جبکہ ہسپتال سے منسلک فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین نے بتایا ہے کہ انخلاء اور ادارے کے بند…

ترکیہ زلزلوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 45ہزار سے تجاوز کر گئی

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں تباہ کن زلزلوں سے جاں بحق والوں کی تعداد 45,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ اب تک 21ہزار سے زائدعمارتوں میںتلاش اور بچاؤ کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔جبکہ تین ہگتوں کے دوران اب تک 9900آفٹر شاکس ریکارڈ کئے جا چکے ہیں۔ ترکی کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اے ایف اے ڈی کے سربراہ یونس سیزر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تازہ ترین معلومات کے مطابق کہرامن مراس،غازی انتیپ، سا ن لیورفا، دیاربکر، ادیانا، ادیامن، عثمانیہ، ہاتائے، کلیس، ملاتیا اور الازیگ کے صوبوں میں کل 45,089 افرادجاں بحق ہوئے…

ترکیہ میری ماں ، میرا گھر کیا ،اپنی ماں کو تکلیف میں دیکھنا ممکن ہے؟ ترکیہ میں زیر تعلیم پاکستانی طالب علم زہیر عطا اللہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں زیر تعلیم بہت سے بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے طلباء نے زلزلے کی تباہی سے ہونے والے درد کو شیئر کیا اور ان لوگوں کی مدد کے طریقے تلاش کر رہے ہیں جو اس آفت سے بچ گئے تھے۔ بین الاقوامی طلباء جنہوں نے 6 فروری کو جنوبی ترکیہ میں آنے والے دو زلزلوں کے بارے میں سنا تھا، انہوں نے انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ترکیہ ہمارا بھی وطن ہے، اور ہمیں ضرورت کی اس گھڑی میں اپنے لوگوں کی خدمت کرنے کی ضرورت ہے۔" "ترکیہ نے مجھے اس وقت گود لیا جب مجھے اپنی تعلیم کی خواہش کو…

زلزلہ زدگان کے لئے امداد لیکر200طیارے شام پہنچ چکے ہیں، رپورٹ

دمشق (پاک ترک نیوز) 6 فروری کے زلزلوں سے تباہ شدہ شام کے شمالی علاقوں میں انسانی امداد کے تقریباً 200 طیارے پہنچ چکے ہیں۔ جن میں سے 70 سے زیادہ طیارے روس کے زیر کنٹرول حمیمیم ایئربیس پر اترے جہاں سے امدادی سامان زمینی راستے سے زلزلہ زدگان تک پہنچایا جا رہا ہے۔ شامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی تعاون کے ایک حصے کے طور پر روسی گروپ آف فورسز کی مدد سے دوسرے ممالک سے انسانی امداد پہنچ رہی ہے۔ امدادی سامان بھیجنے والے ملکوں میں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، پاکستان، مصراور دیگر اسلامی…

وزیراعظم کی ترکیہ کو خیموں کی ترسیل 23مارچ تک مکمل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم نے ترکیہ کو سردی سے بچاؤ کے خیموں کی بقایا کھیپ کی تیاری و ترسیل 23 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے پاکستان کی طرف سے جاری امدادی کاروائیوں پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، احسن اقبال، مریم اورنگزیب، معاونِ خصوصی طارق فاطمی، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک، شام اور ترکیہ میں پاکستان کے سفراء اور متعلقہ اعلی افسران کی شرکت۔ اجلاس…

زلزلوں میں تباہ ہونے والی عمارتوں کی ناقص تعمیر کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی جاری، 184گرفتار، 612شامل تحقیق

دیاربکر(پاک ترک نیوز) ترکیہ کی وزارت قانون و انصاف نے ملک کے جنوبی صوبوں میں آنے والےتباہ کن زلزلوں میں منہدم ہونے والی عمارتوں کی ناقص تعمیرکے سلسلے میں تحقیقات کو وسیع کر دیا ہے۔ جس کے نتیجے میں 184گرفتاریوں کے ساتھ سینکڑوں افراد کوتفتیش میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ترک وزیر انصاف بیکر بوزداگ نے گذشتہ روز کہاہے کہ تقریباً 612 افراد کے خلا ف تفتیش شروع کی گئی ہے۔ اور گرائی جانے والی عمارتوں کی ذمہ داری کے الزام میں 184 مشتبہ افراد کو زیرِ سماعت مقدمے کی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ 6 فروری کو جنوب…

صدر اردوان 69برس کے ہوگئے،دنیا بھر سے تہنیتی پیغامات کی آمد جاری

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر اندرون و بیرون ملک سے مبارکباد کے پیغامات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔جبکہ حکمران جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کے عہدیداروں کی جانب سے بھی اپنے لیڈر کی سالگرہ پر جشن منانے کے پیغامات سوشل میڈیا پر شیئر کیے جا رہے ہیں۔ صدراردوان شاذ و نادر ہی عوامی طور پر اپنی گزشتہ سالگرہ مناتے تھے، اور یہ سال بھی اس سے مختلف نہیں تھا۔ صدر اتوار کو عوام کی نظروں سے دور تھے۔ اس کے بجائےانہوں نے یہ ہفتہ 6 فروری کے تباہ کن زلزلوں…

ترکیہ زلزلوں کےتین ہفتے بعد امدادی سرگرمیاں ختم۔ بحالی کے منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا

ادیامان (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلوں کے بعد تین ہفتوںتک امدادی سرگرمیاں جاری رکھنےکے بعد ترک حکام کی توجہ اب ملک کے 11 صوبوں میں بحالی کی طرف مبذول ہو گئی ہے۔ ادھر 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں کی وجہ سے ترکیہ اور پڑوسی ملک شام میں 50,000 سے زیادہ افرادجاں بحق ہو چکے ہیں۔ ملک کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی اے ایف اے ڈی کا کہنا ہے کہ زلزلوں کے بعد 9,136 آفٹر شاکس آچکے ہیں جن سے صرف ترکی میں ہی کم از کم 44,374 افراد جاں بحق ہوئے۔ جبکہ شام میںجاں بحق والوں کی تعداد 5,914 ہے۔ ترک…

امریکہ، کینیڈا اور جاپان ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے مزید آٹھ کروڑ 62لاکھ ڈالر امداددیں گے

اقوام متحدہ(پاک ترک نیوز) امریکہ، کینیڈا اور جاپان نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے مزید آٹھ کروڑ 62لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا ہے۔ ان ملکوں کی جانب سے اس نئی امداد کا اعلان اقوام متحدہ کے عالمی برادری کو فوری مزید امداد فراہم کرنے کی اپیل کے بعد کیا گیا ہے۔ صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ ترکیہ اور شام میں 6 فروری کے زلزلے سے متاثر ہونے والے پناہ گزینوں کو پانچ کروڑ ڈالر تک کی امداد فراہم کرے گا۔جس کا اختیار انہوں نے وزیر خارجہ انتونی بلنکن کو دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فنڈز…

ترک حکومت زلزلہ متاثرین کی سہولت کیلئے خیمہ بستیوں کو کنٹینر شہروں میں تبدیل کرے گی

ادیمان (پاک ترک نیوز) قطر اور دیگر ممالک کی جانب سے ترکی میں زلزلہ متاثرین کے لیے عارضی رہائشگاہوں پر مشتمل کنٹینرز بھجوائے گئے ہیں۔جو زلزلوں سے متاثرہ علاقوں سے قریب ترین بندرگاہوں تک پہنچیں گے جہاں سے انہیں شہریوں کے لئے بنائی گئی خصوصی بستیوں کو منتقل کر دیا جائے گا۔ جس کی ذمہ داری ترک مسلح افواج کو سونپ دی گئی ہے۔ یہ بات ترکیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عادل کریسم اولو نے صوبہ ادیمان میں ہفتہ کے روز اپنی پریس کانفرنس میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم خیمہ بستیوںمیں رہنے والے اپنے شہریوں…

معروف امریکی سپر ماڈل بیلہ حدید ترک زلزلہ زدگان کی مدد میں مصروف

نیو یارک (پاک ترک نیوز) معروف امریکی سپر ماڈل اور سماجی کارکن بیلہ حدید نے نیو یارک شہر میں ترک ہاؤس (ترکیوی) سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے انسانی امداد کا سامان لے جانے میں مدد کی۔ لوئر مین ہٹن میں ترک ہاؤس پہنچنے کے بعد، حدید نے نیویارک میں ترکیہ کے قونصل جنرل ریحان اوزگر سے ملاقات کی، اور سائٹ پر موجود رضاکاروں سے کہا، "ہم آپ کی ضرورت کے مطابق آپ کی مدد کرنے میں بہت خوش ہیں۔" انہوں نے کہا کہ "ہم ہمیشہ ساتھ رہتے ہیں،" انہوں نے مزید کہا کہ وہ اضافی دوروں پر واپس…

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 50ہزار سے تجاوز کر گئی

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 50ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ ترکیہ میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 44 ہزار سے بڑھ چکی ہے جبکہ دوسری جانب شام میں بھی 6ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ متاثرہ علاقوں میں تاحال ریسکیو کا کام تیزی سے جاری ہے اور اموات میں اب بھی اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب دنیا بھر سے زلزلہ متاثرین کے لیے امداد روانہ کی جا رہی ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے طیاروں کے ذریعے ترکیہ اور شام میں متاثرین کے لیے امداد…

ترک صوبے ہاتائے میں 5شدت کا ایک اورزلزلہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صوبے ہاتائے میں 5شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے صوبہ ہاتائے میں 5.0 شدت کے ایک اور زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا۔ ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (AFAD) نے کہازلزلہ گزشتہ شام 6 بجکر 35 منٹ پر 9.76 کلومیٹر (6 میل) کی گہرائی میں آیا۔ اس کا مرکز ڈیفنے ضلع میں تھا، جو حالیہ 6.4 شدت کے زلزلے کا مرکز تھا، اس کے بعد 5.8 شدت کے آفٹر شاک آیا۔ ہاتائے کے گورنر رحمی دوگان نے کہا کہ چند عمارتیں، جو پہلے ہی خطے میں پچھلے زلزلوں سے تباہ…

ترک شیف براک نے زلزلہ متاثرین کیلئے رونالڈو اور میسی کی دستخط شدہ شرٹ نیلام کردی

انقرہ (پاک ترک نیوز) معروف ترک شیف Czn Burak نے رونالڈو اور لیونل میسی کی دستخط شدہ ٹی شرٹ کو 1 ملین 200 ہزار TL میں نیلام کر دیا۔ نیلامی سے ملنے والی اس رقم کو زلزلہ سے متاثر ہونے والے شہریوں کو عطیہ کردیا۔

ترکیہ سے بھرپور عوامی تالیوں کے ساتھ ریسکیو ٹیم 1122پاکستان کیلئے روانہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ سے بھر پور عوامی تالیوں کے ساتھ پاک ریسکیو ٹیم 1122 پاکستان کے لئے روانہ ہو گئی۔ ترکیہ نے پاکستان ریسکیو ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ پاک ریسکیو نےادیامان اورہاتائےمیں 6لوگوںکو زندہ ملبے کے نیچے سے نکالا۔ ریسکیو ٹیم کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا فرض ہے۔

ترکیہ نے چھانٹیوں پر پابندی عائد کردی، زلزلے کے زون میں تنخواہ کی ادائیگی میں مدد کی پیشکش

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی حکومت نے اس ماہ کے شروع میں ملک کے جنوب میں آنے والے بڑے زلزلوں کے مالی اثرات سے کارکنوں اور کاروباری اداروں کو بچانے کے لیے 11 صوبوں میں عارضی اجرت کی امداد کی اسکیم شروع کی ہے اور چھانٹیوں پر پابندی لگا دی ہے۔ ملک کے سرکاری گزٹ نے بدھ کے روز کہا ہےکہ جن آجروں کے کام کی جگہوں کو بھاری یا درمیانے درجے کا نقصان پہنچا ہے۔ وہ ان کارکنوں کی اجرتوں کو جزوی طور پر پورا کرنے کے لیے تعاون سے فائدہ اٹھائیں گے جن کے اوقات کار میں کمی کی گئی تھی۔اسکے علاوہ ہنگامی حالت کے…

ترکیہ،7200آفٹر شاکس ریکارڈ ، جاں بحق افراد کی تعداد48ہزار تک پہنچ گئی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی اے ایف اے ڈی نے 6 فروری سے اب تک 7,200 سے زیادہ آفٹر شاکس ریکارڈ کیے ہیں۔ جن میں سے چند کی شدت 5.0 سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے جس نے زلزلے سے متاثرہ علاقے کے بہت سے رہائشیوں کوخوف اور تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اے ایف اے ڈی کی تازہ رپورٹ کے مطابق تازہ ترین 6.4 شدت کے زلزلے اور 5.8 شدت کے آفٹر شاک نے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 42,310تک بڑھا دی ہے۔ بدھ تک اے ایف اے ڈی نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 7,200 سے زیادہ آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے ہیں۔ جن میں…

زلزلوں سے متاثرہ علاقوں میں مارچ سے دو لاکھ مکانات کی تعمیر شروع ہو گی، صدر اردوان کا اعلان

ہاتائے (پاک ترک نیوز) ترکیہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تقریباً 200,000 مکانات تعمیر کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ تباہ کن زلزلوں میں اپنے گھروں سے محروم ہونے والے لوگوں کو رہائش فراہم کی جا سکے۔ صدر رجب طیب اردوان نے پیر کو شدید متاثرہ صوبہ ہاتائے میں بریفنگ کے دوران کہا کہ زلزلے کے بعد اب تک تقریباً 15000 زندہ بچ جانے والوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔انہوں نےکہا کہ ترکیہ کی حکومت نے 1.68 ملین سے زیادہ لوگوں کو پناہ فراہم کی ہے جو 6 فروری کو ملک کے جنوب میں آنے والے دوہرے زلزلوں سے متاثر ہوئے تھے۔…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More