براؤزنگ ٹیگ

##earthquakeinturkey

پاکستانی امریکن ڈاکٹر کی تنظیم اپنا نے ترکیہ زلزلہ متاثرین کیلئے ساڑھے تین لاکھ ڈالرز جمع کر لئے

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) پاکستانی امریکن ڈاکٹروں کی تنظیم ایسوسی ایشن آف پاکستانی ڈیسنٹ فزیشنز آف نارتھ امریکا (اپنا) ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ساڑھے تین لاکھ ڈالرز جمع کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق ’’اپنا‘‘ کی جانب سے منعقدہ زوم ٹیلی تھون میٹنگ کے دوران ایک گھنٹے میں 3لاکھ 65 ہزار ڈالرز کے عطیات اکٹھے کیے گئے ۔ ترکیہ میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے کی جانے والی اپیل پر ’’اپنا‘‘ ممبران اور مختلف شہروں میں تنظیمی ڈھانچوں کی جانب سے فوری اور فراخدلانہ ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔…

ہاتائے میں 6.4شدت کا نیا زلزلہ، تین جاں بحق 213زخمی

ہاتائے (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبہ ہاتائےمیں 6.4شدت کےنئے زلزلے اور 5.8 شدت کے آفٹر شاک کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 213افراد زخمی ہو گئے۔ ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے پیر کی شام کو ایک نیوز بریفنگ میں بتایاہے کہ نئے زلزلے میں ہمارے تین شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ان میں سے ایک انتاکیا ضلع میں، ایک ضلع ڈیفنے میں، اور ایک سمندگ ضلع میں جاں بحق ہوا ہے۔جبکہ تین مقامات پر تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔ ترک ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی اے ایف اے ڈی کے مطابق تازہ ترین…

اردوان زلزلہ متاثرہ علاقے ہاتائے پہنچ گئے

ہاتائے (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان نے نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (MHP) کے رہنما ڈیولٹ باہیلی کے ہمراہ ہفتے کے دوران جنوبی صوبے ہاتائے کا دوسرا دورہ کیا، اس صوبے میں زمینی امدادی کاموں کا جائزہ لیا، جو کہ ترکیہ کے حالیہ مہلک ترین زلزلوں سے متاثر ہونے والوں میں شامل تھا۔ تاریخ 6 فروری۔ اردوان نے زلزلے کے مرکز میں واقع صوبہ کہرامانماراس کا دورہ کرنا تھا، سب سے پہلے سرچ اینڈ ریسکیو عملے کے ارکان سے ملاقات کی، شمالی ترکیہ سے آنے والے کان کنوں سے لے کر جنڈرمیری فورسز کے عملے تک جنہوں نے…

ترکیہ زلزلوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 41ہزار سےتجاوز کر گئی۔اے ایف اے ڈی

کہرامن مراش (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) نے بتایاہے کہ 6 فروری کو جنوب مشرقی ترکی میں آنے والے دو طاقتور زلزلوں سے کم از کم 41,020 افرادجاں بحق ہو گئے ہیں۔ گذشتہ روسز اے ایف اے ڈی نے ایک بیان میں بتایا کہ زلزلوں کے بعداب تک 6,210 آفٹر شاکس آچکے ہیں۔اور اس وقت مجموعی طور پر 19,436 مقامی اور بین الاقوامی سرچ اینڈ ریسکیو اہلکار میدان میں کام کر رہے ہیں۔ٹیموں نے مجموعی طور پر 216,166 خیمے لگائےہیں۔ جنہیں وزارتوں، متعلقہ اداروں کے ساتھ ساتھ دیگر…

امریکی وزیر خارجہ کا ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ، مزید 100ملین امداد کا اعلان

انقرہ (پاک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے 6 فروری کوترکیہ میں آنے والے جڑواں زلزلوں کے بعد ترکی کا دورہ کیا ہے جس نے شمالی شام کو بھی متاثر کیا ہے۔ اور مزید 100 ملین ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا ہے۔ بلنکن نے اتوار کو بدترین متاثرہ صوبوں میں سے ایک کا ہیلی کاپٹرپر دورہ کرنے کے بعد انسرلک ایئر بیس پر گفتگو میں کہا کہ ایک طویل المدتی کوشش ہونے جا رہی ہے۔ یہ امریکہ اورترکیہ کی مشترکہ کاوش ہے جس نے آفات سے متعلق امداد کی تقسیم کو مربوط کیا ہے۔ اعلیٰ امریکی سفارت کار نے کہا کہ جب آپ…

تباہ کن زلزلوں کے علاقوں میں عمارتوں کی تعمیر مارچ میں شروع ہوگی۔ ترک وزیر ماحولیات و شہر کاری

کہرامن مارش (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ جڑواں زلزلوں سے بچ جانے والوں کے لیے اگلے ماہ سےبڑے پیمانے پر گھروں کی تعمیر شروع کر دے گی اور زلزلے سے متاثرہ تمام صوبوں میں نئی بستیوں کے لیے جگہوں کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔ ترکی کے وزیر برائے ماحولیات، شہری کاری اور موسمیاتی تبدیلی مراد خرم نے جمعہ کی شام زلزلے کے بعد 30,000 مکانات کی تعمیرکے عمل کے بارے میں کہا کہ تعمیر مارچ تک شروع کر دی جائے گی۔ خرم نے کہا کہ نئی عمارتیں تین سے چار منزلوں سے زیادہ بلند نہیں ہوں گی اور ان کی منصوبہ…

ترکیہ، شام تباہ کن زلزلوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 45ہزار سے تجاوز کر گئی

انقرہ (پاک ترک نیوز) تباہ کن زلزلوں کے بعددنیا بھر سے ترکیہ اور شام میں انسانی امداد پہنچنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔اور دونوںملکوں میںجاری تلاش اور بچاؤ کی سرگرمیوں کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 45ہزار سے زائد اور زخمیوں کی تعداد بھی ایک لاکھ 40تک پہنچ گئی ہے۔ ترکیہ کے سرکاری میڈیا میں جاری ہونے والی اے ایف اے ڈی کی رپورٹ کے مطابق جنوب مشرقی ترکیہ اور شمالی شام میں دو بڑے زلزلوں کے بعد بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد کو مدد فراہم کرنے کے لیے دنیا بھر سے امداد اکٹھی کی جا رہی ہے۔اور…

ترکیہ میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے7زلزلہ متاثرین جاں بحق

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے شہر قونیہ میں گھر میں آتشزدگی کے واقعے میںایک ہی خاندان کے 7زلزلہ متاثرین جاں بحق ہو گئے۔ سات زلزلہ متاثرین مبینہ طور پر ترکیہ کے وسطی شہر قونیہ میں جمعہ کے اوائل میں ایک مکان کی چھت گرنے کے بعد آگ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ یدیلر کے نواحی علاقے میں ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی جہاں دو شامی خاندان، جن میں سے ایک مہمان تھا، مقیم تھے۔ ریسکیو کے لیے پولیس، فائر فائٹرز اور 112 ایمرجنسی سروس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں۔ آگ بجھانے کے بعد، ایک ہی خاندان کی سات…

ترکیہ اور شام میں جاں بحق افراد کی تعداد42 ہزار کے قریب پہنچ گئیں

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد تعداد 42 ہزار تک پہنچ گئیں۔ریسکیو کا کام تیزی سے جاری ہے اور اموات میں اب بھی اضافے کا خدشہ ہے۔ ترکیہ میں زلزلے سے 36 ہزار 187 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ شام میں جاں بحق افراد کی تعداد 5800سے بڑھ گئی ہے ۔ اقوم متحدہ نے ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے ایک ارب ڈالر کی اپیل بھی کر دی۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ فنڈ ترکیہ میں 52 لاکھ افراد کو 3 ماہ کے لیے انسانی امداد فراہم کرے گا۔…

وزیرِ اعظم شہباز شریف آج ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

انقرہ (پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ وزیرِ اعظم آج ترکیہ کے شہر آدیامان میں پاکستان کی طرف سے بھیجے جانے والے امدادی سامان کو ترک حکام کے حوالے کریں گے۔ وزیرِ اعظم آدیامان میں پاکستان کی ریسکیو و ریلیف ٹیموں کے ساتھ ملاقات کریں گے اور جاری ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیں گے۔ بعد ازاں وزیرِ اعظم آدیامان یونیورسٹی میں زلزلہ زدگان سے ملاقات کریں گے اور ان کی مدد کیلئے قائم سینٹر کا دورہ کریں گے، وہاں ترک وزراء وحکام سے…

ترکیہ میںزلزلہ زدگان کے لئےقومی امدادی مہم کے دوران اب تک چھ ارب ڈالر سے زائد عطیات جمع کر لئےگئے

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں جاری بین الاقوامی امدادی مہم کے دوران اب تک چھ ارب ڈالر سے زائد رقم اکٹھی کی جا چکی ہے۔ یہ مہم ترکیہ کے سرکاری ٹیلی ویژن نیٹ ورک ٹی آرٹی کی سرکردگی میں213 قومی اور بین الاقوامی ٹیلی ویژن چینلز کے ساتھ ساتھ 562 ریڈیو چینلز پر بھی نشر کی جا رہی ہے۔ ترکی کے مرکزی بینک نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لیے30 بلین لیرا (1.6 بلین ڈالر) عطیہ کا اعلان کر دیا ہے ۔ بنک یہ رقم 2022 کے اپنے منافع سے ادا کرے گا۔اور یہ مہم کے دوران دید جانے والا کسی ایک ادارے کا سب سے بڑا عطیہ ہے۔…

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ تباہ کن زلزلے کے دس دن بعد بھی دو زندگیاں بچالی گئیں

انتاکیا (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں زلزلے کے بعد دسویں روز بھی تلاش اور بچاؤ کے جاری آپریشن میں ملبے سے 17سالہ لڑکی کوزندہ بچا لیا گیاہے۔ ترک سرکاری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امدادی کارکنوں نے زلزلے کے 248 گھنٹے بعد صوبہ کہرامنماراس میں ایک منہدم عمارت کے ملبے سے ایک 17 سالہ لڑکی کو زندہ نکال لیا ہے۔ جبکہ اس سے پہلے 13 سالہ مصطفیٰ کو ترکی کے صوبہ ہاتائے کے علاقے انتاکیا میں منہدم عمارت کے ملبے تلے 228 گھنٹے گزارنے کے بعد بچایا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کا انٹرنیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایڈوائزری گروپ ترکیہ کے زلزلہ زدہ علاقوں میں سرگرم عمل ہے۔ترک سرکاری میڈیا کی رپورٹ

کہرامن ماراس(پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کا مرکز ترکی کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ پریذیڈنسی (اے ایف اے ڈی) کے ساتھ قریبی ہم آہنگی میں چل رہا ہے۔ اسے درجنوں بین الاقوامی ٹیموں کی نگرانی کا اہم کام سونپا گیا جو تلاش اور بچاؤ کے آپریشن میں مدد کے لیے ملک میںخدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ ترک سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ ایک کمرے کا یونٹ کہرامن ماراس شہر کے مضافات میں ایک کنٹینر میں قائم کیا گیا ہے۔اور اس یونٹ نے ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے ایک دن بعد کام شروع کیا تھا صرف ایک دن بعد شروع ہوا…

ترکیہ میں 228گھنٹے بعد بھی ماں اوردوبچے ملبے سے زندہ نکال لئے گئے

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ میں ریسکیو اہلکاروں نے 228گھنٹے بعد بھی ماں اور دو بچے ملبے سے زندہ نکال لئے ۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے ترکیہ کے شہرانتاکیہ میں تباہ کن زلزلے کو228گھنٹے گزرنے کے بعد ایک ماں اوراس کے دو بچوں کو ملبے سے نکال لیا گیا۔ ترکیہ اورشام میں اب تک زلزلے سے 42000سے زائد افراد جاں بحق ہو چکےہیں ۔ترک حکام کاکہنا ہے کہ ترکیہ میں تباہ کن زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 36187جبکہ شام میں 5800افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ "سب سے زیادہ…

پیارے ترک دوستو۔ اقوام متحدہ آپ کے ساتھ ہے۔ہم آپکی ہر ممکن مدد کریں گے۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا پیغام

اقوام متحدہ (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے زلزلہ متاثرین کے لیے ترکئی کی نئی مہم کے لیے اپنا یکجہتی کا پیغام بھیجا ہے جس میںکہاگیا ہے کہ صدی کی اس سب سے بڑی قدرتی آفت میںاقوام عالم ترکیہ کے ساتھ ہیں۔ ترکیہ میں جاری قومی امدادی مہم جس کا نام ترکی ون ہارٹ ہےکے لئےاقوام متحدہ کے سربراہ نے بدھ کی شب اپنے ویڈیو پیغام کا آغاز ترک زبان میں "پیارے دوستو" یا "سیوگیلی دوستلر" کہتے ہوئے کیا ۔ اور ترکی کے لوگوں کے ساتھ گہری تعزیت اور گہری یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئےانہیں یقین…

زلزلوں میں گرنے والی عمارتوں کی ایک سال کے اندرتعمیر نو کریں گے، صدر اردوان

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان نےتباہ کن زلزلوں سے متاثرہ علاقوں میں تلاش اور بچاؤ کی کاروائیاںمکمل ہونے کے بعد زلزلہ زدگان کے لیے رہائش اور امدادی خدمات انجام دینے کےوعدے کا اعادہ کرتے ہوئے تمام گرنے والی عمارتوں کی تعمیر نو ایک سال کے اندر مکمل کی جائے گی۔ بدھ کی شب فون کال کے ذریعے ملک گیر امدادی مہم "ترکیہ متحد اور ایک ہے" کے دوران خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا کہ ملک گیر مہم میں جمع ہونے والی ہر ایک پائی زلزلہ متاثرین کے لیے استعمال کی جائے گی۔ زلزلے سے متاثرہ…

"صدی کی آفت” قرار دئیے جانے والے زلزلوں کے نو روز بعد بھی معجزات کا رونماہونا جاری ہے۔

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں زلزلے سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے نیچے سے آٹھ روز بعد بھی معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔جس میں 42 سالہ خاتون کو 222 گھنٹے بعد بچا لیا گیاہے۔ جبکہ اس سے قبل ایک 45سالہ شخص اور 77سالہ ضعیف خاتون کو بھی زندہ بچایا جا چکا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق معجزات جاری ہیں کیونکہ جنوب مشرقی ترکیہ میں شدید زلزلے کے نو دن بعد مزید زندہ بچ جانے والوں کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔ جنوبی شہر کہرامن ماراس میں ایک 42 سالہ خاتون کو عمارت…

نیٹو ترکیہ کو زلزلہ زدگان کے لئے ایک ہزار عارضی رہائشگاہیں فراہم کرے گا۔

نیپلز (پاک ترک نیوز) نیٹوکے فوجی اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ وہ ترکیہ میںزلزلہ زدگان کی رہائشی ضروریات میں مدد کے لئے ترکیہ کوگھروں پر مشتمل 1,000 سے زیادہ شپنگ کنٹینرزفراہم کرنے کے لیے تیاریاں کر رہا ہے ۔ نیپلز میں نیٹو کی جوائنٹ فورس کمانڈ نے ٹویٹر پر کہا ہےکہ یہ نیم مستقل پناہ گاہیں ترکیہ میں زلزلوں سے بے گھر ہونے والے کم از کم 2,000 خاندانوںکو رہائش فراہم کرنے کے قابل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو نے اس امداد ی سامان کی فراہمی کی تیاریوں کو تیز کرنا شروع کر دیا ہے اور توقع ہے کہ اگلے ہفتے کے…

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 41ہزار سے تجاوز کر گئی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 41ہزارسے تجاوز کر گئی ۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ تفصلات کے مطابق ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔ ترکیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 35,418 ہے جبکہ شام میں ہلاکتوں کی تعداد 5,814 تک پہنچ گئی ہے جس سے ہلاکتوں کی کل تعداد 41,232 ہو گئی ہے اور ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ انقرہ میں…

دنیا بھر کے ملکوں کی امداد پر ترک صدر کا اظہار تشکر

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ طاقتور جڑواں زلزلوں کے بعد تلاش ، بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں کے لیے فراہم کی جانے والی مدد کے لیے تمام ممالک کا شکر گزار ہے۔ صدر رجب طیب اردوان نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روزدبئی، متحدہ عرب امارات میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کو بھیجے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کیا ہے۔ ترک رہنما نے کہا ہےکہ ٹیموں نے گزشتہ ہفتے جنوبی ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد سے زلزلے کے ملبے سے 8000 سے زائد افراد کو زندہ نکال لیا ہے۔اب تک زلزلے میں زخمی ہونے والے 81,000 سے زائد افراد کو ہسپتالوں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More