براؤزنگ ٹیگ

##earthquakeinturkey

صدر اردون زلزلوں سے متاثرہ صوبوں کے دورے پر روانہ ہوگئے

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان پیر کے روزآنے والے زلزلے کا شکار ترکی کے جنوب مشرقی صوبوںکے دورے کے پہلے مرحلے میں زلزلے کا مرکز صوبہ کہرامن مارس پہنچ گئے ہیں۔ جس کے بعد وہ صوبہ ہاتائے اور پھر دیگر متاثرہ صوبوں کا دورہ کریں گے۔ ترک صدارتی پریس سینٹر کے بدھ کے روز جاری کرد ہ بیان کے مطابق پیر کے روز آنے والے زلزلوں سے ڈیڑھ کے قریب شہری متاثر ہوئے ہیں۔ ترکیہ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے میں پیر کے روز دو شدید زلزلوں کے جھٹکوں کے بعد ترکیہ میں اب تک کم از کم…

ترکیہ میں آنے والا زلزلہ دنیا کی تایخ کے بڑے زلزلوں میں سے ایک تھا، جاپانی ماہر

ٹوکیو /انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ میں آنے والا 7.7 شدت کا زلزلہ دنیا میں آنے والےبڑے زلزلوں میں سے ایک ہے۔جس کی تباہ کاریوں کا صحیح حساب لگانے میں دو ماہ سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ کیونکہ ابھی تک تباہی سے دوچار ہونے والے علاقوں میں آفٹر شاکس محسوس کئے جا رہے ہیں اور انکی مجموعی تعداد 250سے تجاوز کر چکی ہے۔ جاپان کی تاہوکو یونیورسٹی کے انٹرنیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر سائنس کے سربراہ پروفیسر شنجی ٹوڈا نے کہا ہے کہ یہ ایک غیر متوقع بڑا زلزلہ تھا جس کے نتیجے میں 5,400 سے زائد افراد جاں بحق…

ترکیہ اور شام میں زلزلہ سے جاں بحق افراد کی تعداد 8ہزار سے تجاوز کر گئی

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلے سے جاں بحق افراد کی کی تعداد 8 ہزارسے تجاوز کر گئی ۔متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے۔ ترکیہ میں ہلاک ہونےوالوں کی تعداد5ہزار800سےزائدہوگئی ہے۔ترکیہ میں زلزلے سے31ہزار777افرادزخمی ہوئے۔ ترک حکام کے مطابق زلزلےسےمتاثرہ علاقوں میں 5ہزار 775عمارتیں تباہ ہوئیں۔ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہزارسے زائد ہوگئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق متاثرین کی تعداد 23 لاکھ سے زائد ہوسکتی ہے۔ سڑکیں اور مواصلات…

زلزلہ متاثرین کیلئے مزید امدادی پروازیں ترکیہ اورشام پہنچ گئیں

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے کے بعد پاکستان سے امدادی سامان اور ریسکیو ٹیموں پر مشتمل خصوصی پروازیں دوسرے روز بھی انقرہ اور دمشق پہنچ گئیں۔ ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاک فضائیہ کا دوسرا سی۔130 طیارہ پی اے ایف بیس لاہور سے خیمے، کمبل اور دیگر اشیائے ضروریہ لے کر ترکیہ پہنچ گیا ہے۔ زلزلے سے متاثرہ شامی بہن بھائیوں کے لیے مزید امدادی سامان جلد بھیجا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے مشکل کی اس گھڑی میں شام کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی…

صدراردوان نے ترکیہ میں 7روزہ قومی سوگ کا اعلان کر دیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان نے ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلوں اور 185 آفٹر شاکس سے ملک کے جنوب مشرقی صوبوں میں تباہی کے بعد سات روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر پیر کی شب پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں صدر اردوان نے کہا کہ میں نے ملک میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کیا ہے اور ترکیہ 12 فروری 2023 تک اپنےسرکاری گھروں اور دنیا بھر کے سفارتی مشنوں پر اپنے جھنڈوں کو سرنگوں رکھے گا۔ 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں کے بعد جس نے ملک کے جنوب مشرق میں 10 صوبوں کو تباہ کر…

ترکیہ زلزلے کے علاقے میں 185آفٹر شاکس آ چکے ہیں، امریکی جیولوجیکل سروے

انقرہ (پاک ترک نیوز) جنوب مشرقی ترکیہ میں 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں کے بعدگذشتہ روز سے اب تک آس پاس کے علاقے میں کم از کم 185 آفٹر شاکس آچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے رپورٹ کیا ہےکہ ترکیہ میں پہلا 7.6شدت کا زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4:17 بجے پر تقریباً 17.9 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا جس کے 15 منٹ بعد 6.7 شدت کا پہلا بڑا آفٹر شاک آیا۔اسکے بعد 6اور5شدت کے زلزلے کے کئی جھٹکے آئے۔ تاہم دوپہر 1:24بجے اسی علاقے میں 7.7شدت کا دوسرا بڑا زلزلہ آیا جس نے سب کچھ تہس نہس…

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ سے جاں بحق افراد کی تعداد4300سے تجاوز کر گئی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ اورشام میں 7.9شدت کے زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 4300سے تجاوز کر گئی ۔ ملبے سے لاشیں اور زخمیوں کو نکالنے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، جس کی وجہ سے اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ترکیہ نے زلزلے کی تباہی کے پیش نظر ریاستی سطح پر ہنگامی صورتحال نافذ کر دی ہے، شہریوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے موبائل فونز استعمال نہ کریں تاکہ امدادی رضاکاروں کو آپس میں رابطہ قائم کرنے میں دشواری اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ترکیہ اور شام میں…

ترکیہ میں 7.6شدت کا ایک اور زلزلہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (AFAD) نے بتایا ہے کہ آج صبح کے مہلک زلزلے کے بعد وسطی ترکیہ کے صوبہ کہرامنماراس میں 7.6 شدت کا ایک نیا زلزلہ آیا جس میں کم از کم 912 افراد ہلاک اور 5,000 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 13:24 پر آیا اور اس کا مرکز کہرامنماراس کے البستان ضلع میں تھا۔ ریسکیو ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کہرامانماراس میں 7.6 کی شدت کے ساتھ آخری زلزلہ شمال مغربی صوبے ساکریا میں محسوس…

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد1300ہو گئی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ اور شام میں 7.9شدت کے زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 1300ہو گئی جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہیں ۔متعدد عمارتیں بھی ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں ۔ تباہ کن زلزلے سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق شام میں 386 اور ترکیہ میں 912 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ حکام نے زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ترکیہ میں شدید زلزلے سے عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، زلزلے کے خوف لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ زلزلے کے شدید جھٹکے اردن، شام ، قبرص اور یونان میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے ترکی اور شام…

ترکیہ زلزلے سے گزین ٹپ کا تاریخی قلعہ بھی بری طرح متاثر

استنبول (پا ک ترک نیوز) ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقوںمیںآنے والے 7.4 شدت کے زلزلے سے ساہنبے میں واقع گزین ٹپ کے تاریخی قلعے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید زلزلے کے نتیجے میں گزین ٹپ کے تاریخی قلعہ کے مشرقی، جنوب اور جنوب مشرقی حصوں میں کمرے اور دیواریں زلزلے سے تباہ ہو گئے ہیں جنکا ملبہ سڑک پر بکھر ا ہوا ہے۔دربار کے اردگرد لوہے کی ریلنگ اردگرد فٹ پاتھوں پر بکھری ہوئی ہے۔ قلعے کی بیرونی دیوار بھی کئی مقامات پر گر گئی ہے۔ جبکہ فصیل میں زلزلے کے بعد بڑی دراڑیں آ گئی ہیں اور…

آذربائیجان نے ترکیہ میں زلزلے کے بعد امدادی ٹیمیں روانہ کردیں

باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان نے ترکیہ میں زلزلےکے بعد امدادی کاموں کیلئے ریسکیو اہلکاروں کو ترکیہ روانہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق آذربائیجان نے 370افراد پر مشتمل ایک ٹیم ترکیہ میں امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے روانہ کی جب ملک میں ایک بڑے زلزلے کے جھٹکوں سے درجنوں عمارتیں منہدم ہوئیں اور ہلاکتیں ہوئیں۔ آذری کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ نے بتایا کہ آذربائیجان نے 370 افراد پر مشتمل ایک سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں بھیجی ہے تاکہ AFAD (ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More