اوپی ایف سکولز کا معیار بیکن ہاوس روٹس وغیرہ والا ہے،پی اے سی کو بریفنگ
اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین قائمہ کمیٹی رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ریلوے کے آڈٹ اعتراضات اگلے اجلاس تک موخر کر دیئے گئے۔
پی اے سی کو اوپی ایف حکام نے بریفنگ دی ۔ بریفنگ کے دوران او پی ایف حکام کا کہنا تھا کہ او پی ایف سکولز میں بیس ہزار بچوں میں سے بیس بائیس فیصد بچے اوورسیز پاکستانی بچوں کے ہیں ۔بیرون ملک پاکستانیوں کے بچوں کو نصف فیس معاف ہوتی ہے ۔اوپی ایف سکولز کا معیار بیکن ہاوس روٹس وغیرہ والا ہے ۔اوپی ایف سکولز کا نصاب دینی و دنیاوی…