براؤزنگ ٹیگ

#escalation

مغرب روس کے ساتھ تنازعہ کو ہوا دے رہا ہے:یوکرینی صدر

یوکرینی صدر زیلنسکی نے مغرب اور امریکہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک اور امریکہ روس کے ساتھ کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے جس سے انکے ملک کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ صدر بائیڈن کی سخت بیان بازی ایک غلطی ہے۔ زیلنسکی کا کہنا تھا کہ مغربی بیان بازی یوکرین سے سرمائے کے انخلا کا باعث بنے گا جس سے یوکرین کی پہلے سے کمزور معیشت کو مزید نقصان پہنچے گا۔ یوکرین امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے اپنے سفارتی عملے کو دی جانے جاوی ہدایات سے بھی خوش نہیں ہے۔ زیلنسکی کا…

روس، یوکرین کشیدگی:مغربی ممالک کی تیاریاں عروج پر

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) مغربی ممالک نے یوکرین پر روسی حملے کے خطرے کے پیش نظر تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ نیٹو کی جانب سے یوکرین کی سرحد پر روسی افواج کی تعیناتی کے جواب میں مشرقی یورپ میں بحری جہازوں ، لڑاکا طیاروں اور فوجیوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا گیا۔ روس کی جانب سے نیٹو کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ کریملن نے کہا ہے کہ بحران کا اصل موجب امریکی اور نیٹو کے اقدامات ہیں نہ کہ روسی افواج کی یوکرینی سرحد پر تعیناتی۔ دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے قوم سے خطاب…

یوکرین کو برطانیہ سے ٹینک شکن ہتھیاروں کی کھیپ موصول

یوکرین کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہتھیار صرف دفاعی مقاصد کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے پیر کو کہا کہ ان کا ملک روس کے حملے کے خطرے کے پیش نظر یوکرین کو مزید دفاعی ہتھیار اور فوجی تربیت فراہم کرے گا۔ والیس نے کہا، "ہم نے یوکرین کو ہلکے ٹینک شکن دفاعی ہتھیاروں کے نظام کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "برطانوی اہلکاروں کی ایک قلیل تعداد برطانیہ واپس آنے سے پہلے آپریشن آربیٹل کے فریم ورک کے اندر مختصر مدت کے لیے ابتدائی تربیت فراہم کرے گی۔" حالیہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More