براؤزنگ ٹیگ

#fifafootballworldcup

فٹ بال ورلڈ کپ میں میں شاندار فتح پر مراکش میں جشن، بیلجیئم میں ہنگامے

برسلز ( پاک ترک نیوز) قطر میں جاری فٹبال کے عالمی میلے میں اتوار کو مراکش کے ہاتھوں عالمی نمبر دو بیلجیم کی ہار کے بعد مراکش کی ٹیم کے حامیوں نے دنیا کے مختلف ممالک میں بھر پور جشن منایا۔ دنیا بھر میں مراکشی برادریوں کے جشن کے مناظر میڈیا کی زینت بن گئے۔ مراکش کی گلیوں میں کاروں کے ہارن اور نعرے گھنٹوں گونجتی رہے۔ مراکش نے 24 سالوں میں ورلڈ کپ کے کسی میچ میں پہلی بار کامیابی حاصل کی ہے۔ مراکش کے تمام شہروں میں شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جیت کے بعد یورپی علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر جشن…

فٹبال ورلڈ کپ کا جنون ، سعودی شہری پیدل صحراعبور کر کے قطر جائے گا

لاہور(پاک ترک نیوز) قطر میں ہونیوالے فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کا جنون سعودی شہری السلمی 1600کلو میٹر طویل صحرا عبور کر کے ورلڈ کپ دیکھنے پیدل نکل پڑا ۔ جدہ سے قطری دارالحکومت دوحہ کا سفر دو ماہ میں مکمل ہو گا ۔ سفر کے حوالے سے سعودی شہری کا کہنا ہے کہ اس کے رشتہ داروں نے اسے ’’ پاگل ‘‘ قرار دیا تھا ۔ السلمی نے ایک چوڑی دار ٹوپی اور ایک بیگ پہنا ہے جس پر اس نے سعودی عرب اور قطر کے جھنڈے چسپاں کیے ہیں، سعودی شہر ی کا کہنا تھا کہ میں اپنے آپ کو ایک قطری سمجھتا ہوں جو اس ورلڈ کپ اور اس کی کامیابی میں…

قطر فٹ بال ورلڈکپ کے 12لاکھ سے زیادہ ٹکٹ فروخت

دوحہ (پاک ترک نیوز) قطر 2022 فٹ بال ورلڈ کپ کے اب تک 12لاکھ سے زیادہ ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ٹکٹوں کی فروخت کا تازہ ترین مرحلہ دوکروڑ 35لاکھ سے زیادہ ٹکٹوں کی درخواستوں کی عمومی قرعہ اندازی کے ذریعے اپریل کے آخر میں مکمل ہوا تھا۔ فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا کے مطابق سب سے زیادہ ٹکٹوں کی درخواستیں ارجنٹینا، برازیل، انگلینڈ، فرانس، میکسیکو، قطر، سعودی عرب اور امریکہ سے موصول ہوئی تھیں۔جب کہ نومبر اور دسمبر میںمنعقد ہونے والے 28 روزہ ٹورنامنٹ کے دوران کل 20 لاکھ ٹکٹ دستیاب ہوں…

ویلز64برس بعد فٹبال ورلڈ کپ میں پہنچ گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) ویلز 64برس بعد فٹبال ورلڈ کپ میں پہنچ گیا ۔ فٹ بال ورلڈ کپ کے کوالیفائر میں یوکرین نے ویلز کو شکست دی ۔1958کے بعد پہلی مرتبہ ویلز نے ورلڈ کپ تک رسائی حاصل کی ہے ۔ ویلز کو 34ویں منٹ میں اوون گول کی بدولت برتری ملی جو آخر تک برقرار رہی۔ خیال رہے کہ 21 نومبر سے شروع ہونے والے ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فٹبال ورلڈ کپ میں ویلز کی ٹیم گروپ بی میں ایران ،امریکا اور انگلینڈ کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More