براؤزنگ ٹیگ

#financebill

فنانس بل 2024کا آج سے اطلاق، مقامی گاڑیوں پر ٹیکس ریٹ میں بھی اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) فنانس بل2024 کے تحت نئے ٹیکسز کا آج سے اطلاق ہو گیا۔ مقامی تیار گاڑیوں پر ٹیکس ریٹ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے، فکسڈ ٹیکس کی بجائے مالیت کے لحاظ سے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ فنانس بل کے مطابق 850 سی سی تک گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 10 ہزار کے بجائے اعشاریہ5 فیصد عائد ہو گا اور851 سےایک ہزار سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس20 ہزار روپے کے بجائےایک فیصد ٹیکس عائد ہو گا۔ 1300سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس25 ہزار کے بجائے1.5 فیصد اور1600 سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس50…

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی۔ قائممقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے فنانس بل 24-2023 پر دستخط کر دیئے ہیں، صادق سنجرانی کے دستخط سے بجٹ کی منظوری کاعمل مکمل ہوگیا۔گزشتہ روز قومی اسمبلی نے فنانس بل کی منظوری دی تھی جس کے بعد اسے دستخط کے لئے صدر مملکت کو بھجوایا گیا تھا۔ قومی اسمبلی میں فنانس بل میں مزید 215 ارب کے نئے ٹیکس عائد کئے گئے ہیں، جس کے بعد آئندہ مالی سال 24-2023 کے 14 ہزار 480 ارب روپے کے وفاقی بجٹ کو منظور کر لیا…

صدر مملکت نے فنانس بل 2023 کی منظوری دے دی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فنانس (سپلیمنٹری) بل 2023 کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فنانس (سپلیمنٹری )بل 2023کی منظوری دیدی ہے۔صدر مملکت نے فنانس بل 2023 کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔قومی اسمبلی میں منظوری کے بعد فنانس سپلیمنٹری بل 2023ء منظوری کے لیے ایوان صدر بھجوا یا گیا تھا۔ یاد رہے کہ پیر کی شام قومی اسمبلی میں مالیاتی قانون سازی کو اپوزیشن اراکین کی موجودگی میں کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا جسے وفاقی…

وفاقی کابینہ نے فنانس ترمیمی بل کی منظوری دیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں فنانس ترمیمی بل کی منظوری دیدی گئی۔ وزیرخزانہ شوکت ترین نےکابینہ اجلاس میں بل کا مسودہ کابینہ میں پیش کیا۔کابینہ منظوری کےبعدمنی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش ہوگا۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے فنانس ترمیمی بل کے نکات پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی کڑی ترین شرائط منی بجٹ میں شامل ہیں، بجلی، گیس اور پٹرول مہنگا ہو گا، منی بجٹ میں 1700 سے زائد اشیا پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز بڑھیں گی، تمام امپورٹڈ اور…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More