براؤزنگ ٹیگ

#foregionminister

عالمی سطح پر معاشی، موسمی اور اسلامو فوبیا جیسے مسائل درپیش ہیں،بلاول بھٹو

تاشفند(پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا جیسے اہم مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو معاشی اور موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ ساتھ اسلامو فوبیا جیسا مسئلہ بھی درپیش ہے جس کے سدباب کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے 26 واں اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے تمام ممالک سے مل کر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں، اس وقت عالمی سطح پر معاشی، موسمی اور اسلامو فوبیا جیسے مسائل درپیش…

وزیراعظم ،زرداری اور بلاو ل بھٹو کی اسلام آباد سیکٹر آئی 10خودکش دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف ،آصف زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 فور میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کردی ،وزیراعظم شہباز شریف نے خودکش دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیر اعظم نے دھماکے میں زخمی ہونیوالوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پولیس اہلکاروں نے اپنے لہو…

چینی صدر تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض (پاک ترک نیوز) چینی صدر شی جن پنگ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر تین روزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے ۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کرنے کے لیے چینی صدر شی جن پنگ ریاض کے قصر الیمامہ پہنچ گئے ہیں۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق ایوان شاہی میں چینی صدر کا استقبال ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کیا ہے۔واضح رہے کہ کچھ دیر بعد شاہ سلمان اور چینی صدر کی سربراہی میں سعودی، چینی تعاون وترقیات کانفرنس ہوگی۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ…

ترکیہ عالمی مسائل کو حل کرنے میں مددگار دکھائی دے گا،ترک وزیر خارجہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک وزیر خارجہ میولود چاوش ادلو کا کہنا ہے کہ آپ جس بھی عالمی مسائل کو دیکھیں ترکیہ ان مسائل کو حل کرنے میں مددگار دکھائی دے گا۔ ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ان خیالات کا اظہار انقرہ کی حاجی بائرام ویلی یونیورسٹی میں منعقدہ "ترکی کی کاروباری اور انسانی خارجہ پالیسی" کے موضوع پر کانفرنس کے افتتاحی موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں سنگین مسائل، بحران اور جنگیں ہیں، انہوں نے کہا کہ 60فیصد جنگیں اور تنازعات ترکیہ کے قریبی جغرافیہ میں ہو رہی ہیں۔…

روس آذربائیجان وزرائے خارجہ ملاقات، آرمینیا اور آذربائیجان کے تعلقات پر گفتگو

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اپنے آذربائیجانی ہم منصب جیہون بیراموف کے ساتھ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تعلقات پر بات چیت کر رہے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ نے کہا ہےکہ اعلیٰ سطحی سہ فریقی معاہدوں کی تعمیل میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانا روس کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سے ایک ہے۔ ماسکو آذربائیجان اور آرمینیائی ریاست کی سرحد کی حد بندی پر دو طرفہ کمیشن کے قیام کا بھی خیر مقدم کرتا ہے اور فریقین کی درخواست پر ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے…

آصف زرداری کی اہم تعیناتی پر مشاورت کیلئے اسلا م آباد آمد

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی اہم تعیناتی پر مشاورت کیلئے اسلام آباد آمد جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی کراچی سے وفاقی دارالحکومت روانہ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نئے آرمی چیف کی تقرری کے لئے مشاورت میں شرکت کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ۔آصف زرداری وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے ۔ دوسری جانب وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی…

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022کا آغاز ،بلاول بھٹو نے افتتاح کیا

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان کی بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022کا افتتا ح وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افتتاح کردیا ۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا استعمال ترقی کی طرف بہت معاون ہے، آئیڈیاز کا انعقاد باہمی ہم آہنگی اور تعلقات کی بہتری میں معاون ثابت ہوگا۔ نمائش میں 51 ممالک کے 522 مندوبین شرکت کر رہے ہیں، 64ممالک کے 285 وفود نمائش میں شریک ہو رہے ہیں،…

جوبائیڈن کا بیان ،امریکی سفیر ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب

کراچی(پاک ترک نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے جوہری اثاثے کے بیان کے بعد وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو آفیشل ڈیمارش کے لیے دفتر خارجہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر بائیڈن نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کئی ممالک کے بارے میں بات کی اور اس دوران پاکستان کے حوالے سے بھی بیان دیا جس پر میری وزیراعظم سے بات ہوئی ہے اور ہم نے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو ایک سرکاری ڈیمارش…

ترکیہ کے وزیر خارجہ 19اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں،ترک سفیر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ترکیہ کے سفیر مہمت پاجاجی کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ میولت چاوشولوکا 19اکتوبر کو پاکستان کادورہ کر سکتے ہیں ۔ مہمت پاجاجی نے کہا کہ ترک وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہو گی۔دونوں ممالک کے مابین تجارت کو 5ارب ڈالر تک لے جانے کی کوشش کی جائے ی ۔دونوں ممالک کے درمیان ٹیکسٹائل، زرعی مصنوعات سمیت بیشتر شعبہ جات میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آنے کے بعد…

سیلاب سے نقصان کا تخمینہ 30ارب ڈالر سے بھی بڑھ سکتا ہے،بلاول بھٹو

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے سیلاب سے نقصان کا تخمینہ 30ارب ڈالر سے بھی بڑھ سکتا ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا دورہ امریکا کا اولین مقصد سیلاب زدگان کے لیے مدد حاصل کرنا تھا، وزیراعظم کی وہاں اہم ملاقاتیں ہوئیں، کورونا اور یوکرین جنگ کے باعث دنیا کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دورہ امریکا کا اولین مقصد سیلاب زدگان کیلئے مدد حاصل کرنا ہے، عمران خان نے خارجہ پالیسی اور معیشت کو نقصان پہنچایا، غلطی عمران خان کرے اور سزاسد مجید کو ملے یہ تو ناانصافی…

سویڈن کی نئی حکومت کو معاہدوں کی پاسداری کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنی چاہیے۔ ترک وزیرخارجہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) سویڈن کی نئی حکومت کو اب سلامتی کے ان خدشات کو دور کرنا چاہیے جو ترکی نے نیٹو میڈرڈ سربراہی اجلاس کے موقع پر طے پانے والے معاہدے کے تحت اٹھائے ہیں تاکہ نورڈک ریاست اتحاد میں شامل ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار ترکیہ کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نےبدھ روز جاری ہونے والے اپنے بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کو گزشتہ اتوار کے انتخابات سے قبل سویڈن سے قدم اٹھانے کی توقع نہیں تھی لیکن اسٹاک ہوم میں اگلی حکومت کو اب اس معاملے پر کوئی قدم اٹھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ…

اداروں کی مضبوطی کیلئے ضروری ہے ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں،بلاول

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اداروں کی مضبوطی کیلئے ضروری ہے ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔ پاکستان کے مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کچھ پتہ نہیں جبکہ اداروں کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے 4 سال میں ملک کو نقصان پہنچایا اور اب عمران خان کی جانب سے…

کرپشن کیخلاف عمران خان کا بیانیہ جھوٹا ، پی ٹی آئی کی بنیاد ہی کرپشن پر رکھی گئی تھی،بلاول

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہوچکے ہیں، جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے والا صادق اور امین نہیں ہوسکتا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و زیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہو گئے،غیرملکیوں سے فنڈز لے کر غیرملکی سازش کا نعرہ لگانا بڑی منافقت ہے۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جو شخص جھوٹا حلف نامہ…

یوکرین پر حملے کے بعد امریکہ اور روس کے وزرائے خارجہ کا پہلا ٹیلی فونک رابطہ

واشنگٹن (پا ک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف نے یوکرین پر روسی حملے کے بعد پہلی بار روس میں زیر حراست دو امریکیوں کی رہائی کے لیے امریکی تجویز کو قبول کرنے کے لیے بات چیت کی ہے۔ بلنکن نے وزیر خارجہ لاوروف کے اس "اہم تجویز" کے جواب کا خاکہ پیش کرنے سے انکار کر دیا جو امریکہ نےچند ہفتے پہلے روس کودی تھی۔لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ "اہم" ہے کہ لاوروف نے اس معاملے پر براہ راست ان سے بات کی ہے۔بلنکن نے کہاکہ انہوں نے وزیر خارجہ لاوروف پر زور دیا کہ وہ اس…

جرمنی ترکیہ اور یونان کے مابین تنازعات کے حل میں ثالثی کا حق کھو چکا ہے۔ ترک اور جرمن وزرائے خارجہ کی پریس کانفرنس

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کےوزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے جرمنی پر اپنا غیر جانبدارانہ موقف کھونے پر تنقیدکرتے ہوئے برلن سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ترکی اور یونان کے درمیان تنازعہ کے حوالے سے اپنے ثالثی کے کردار کے حوالے سے غیر جانبدارانہ موقف اپنائے۔اور یہ بھی زور دیا کہ وہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔ جمعہ کی شب یہاں اپنی جرمن ہم منصب اینالینا بیئربوک کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے جرمنی پر زور دیتے ہوئے کہ وہ یونان اور یونانی قبرصی انتظامیہ کی اشتعال انگیزیوں اور…

جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربا ک ترکیہ کے پہلے دورے پر انقرہ کے لئے روانہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیرباک نے کہا ہے کہ ترکیہ ایک ناگزیر شراکت دارہے اورکسی بھی دوسرے ملک کی نسبت جرمنی سے زیادہ قریب سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارترکیہ کے اپنے پہلے سرکاری دورے سے قبل ایک بیان میں کیا۔ وہ آج جمعہ کے روز انقرہ پہنچ رہی ہیںجہاں وہ اپنے ترک ہم منصب مولود چاوش اولو سے ملاقات کریں گی۔بیرباک نے ترکی-جرمنی تعلقات میں انسانی جہت اور دونوں ممالک کے درمیان وسیع تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ وہ گرین پارٹی کی سابق رہنما ہیں جو جرمنی کی مرکزی…

امریکہ اور روس 2019میں ترکیہ سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری کریں۔ وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ روس شام میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کاروائی کے ترکیہ سےکیے گئے وعدوں کو پورا کرے گا اور 2019 میں دستخط کیے گئے معاہدوں کی پاسداری کرے گا۔ اور ترکیہ کی سرحدوں کے قریب شمالی شام کے علاقوں کو دہشت گرد گروہوں سے خالی کروایا جائے گا جو خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ بدھ کے روزدارالحکومت انقرہ میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چاوش اوغلو نے کہا کہ شام کو…

مسلح افواج کی حضورﷺکی شان اقدس میں گستاخی کی شدید مذمت

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے بھارتی حکام کی جانب سے حضورﷺکی شان اقدس میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے اور کہایہ عمل مسلمانوں کیخلاف شدید نفرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی حکام کی جانب سے گستاخانہ بیان کی سخت مذمت کرتے یہ اشتعال انگیز عمل مسلمانوں کیخلاف شدیدنفرت کامنہ بولتاثبوت ہے ، بھارت میں مسلمانوں ،اقلیتوں کیخلاف نفرت انگیزسلوک رواں ہے۔ یاد رہے بھارت کی…

افغانستان میں حالات کی دوبارہ ابتری پورے خطے کے لئے نقصان دہ ہوگی۔ روسی وزیر خارجہ

دوشنبے(پاک ترک نیوز) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہاہے کہ افغانستان کی صورتحال میں از سر نو ابتری کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔کیونکہ یہ افغان عوام اور پورے خطے کے لئےناقابل تلافی نقصان کا موجب بن سکتی ہے۔ لاوروف نے گذشتہ روز یہاں سی آئی ایس وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے بعد کہاکہ افغانستان میں صورت حال کو دوبارہ ابتر ہونےکی اجازت نہیں دی جا سکتی، کیونکہ یہ افغان عوام کے لیے بہت مشکل ہو گا، جو 20 سال سےخانہ جنگی کا شکار ہیں۔انہوں نےبین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان کے لیے…

شمالی شام میں وائی پی جی پر سے پابندیاں اٹھا نا متنازعہ امریکی اقدام ہے، ترک وزیر خارجہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی نے شمالی شام میں دہشت گردوں کے زیر کنٹرول بعض علاقوں کو شامی حکومت پر عائد پابندیوں سے مستثنیٰ کرنے کے امریکی اقدام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے دہشت گرد گروپوںوائی پی جی اور پی کے کےکو وائٹ واش کرنا چاہتا ہے۔ جمعہ کے روزوزیر خارجہ چاوش اولونے کانگو کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کرسٹوف لوٹنڈولا اپالا کے ساتھ پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ فیصلہ دہشت گرد گروپ کو "قانونی حیثیت دینے کی کوشش" ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام متنازعہ ہے او ر اس میں معروضی معیار کا فقدان ہے۔…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More