براؤزنگ ٹیگ

#formerprimeminister

عمران خان کا وزیراعظم کی بلائی گئی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری پارٹی اے پی سی میں شرکت کرے گی اور حکومت کا مؤقف سنے گی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ امن و امان کا ملکی ایشو ہے، ملک کی خاطر اے پی سی میں شرکت کریں گے، جب تک افغانستان سے تعلقات بہتر نہیں ہوتے ہم ٹی ٹی پی سے…

نواز شریف نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا، 4 سال بعد پارٹی آفس آمد

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے 4 سال بعد پارٹی آفس میں سیاسی مصروفیات کا آغاز کر دیا۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے لئے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں خصوصی دفتر بنایا گیا ہے، سابق وزیراعظم آج 4 سال بعد مریم نواز کے ہمراہ پارٹی آفس ماڈل ٹاؤن پہنچے ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف پارٹی سیکرٹریٹ میں سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے، انچارج سیکرٹریٹ انوشہ رحمان مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ دیں گی۔

سابق پاکستانی وزیراعظم کیخلاف کسی سازش میں ملوث نہیں، امریکہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ کاکہنا ہے کہسابق پاکستانی وزیراعظم کے خلاف کسی سازش میں ملوث نہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ امریکہ نے سابق وزیراعظم پاکستان کے دورۂ روس پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔سامنے آنے والی دستاویزات بھی ثابت نہیں کرتیں کہ امریکہ نے کسی پاکستانی رہنما کا انتخاب کیا یا نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سامنے آنے والی دستاویزات پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، پاکستانی سفارتکاروں کے ساتھ ہونے والی نجی گفتگو پر بات نہیں کر سکتا، میتھیو ملز نے…

حکومت اور پی ٹی آئی میں انتخابات کے معاملے پر مذاکرات کا دوسرا دور شروع

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان انتخابات کے معاملے پر مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگیا، حکومتی مذاکراتی وفد میں اسحاق ڈار، یوسف گیلانی، طارق چیمہ، سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ شامل ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اور بیرسٹر علی ظفر مذاکراتی وفد کا حصہ ہیں۔مذاکرات پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم نمبر 3 میں جاری ہیں۔ گزشتہ روز حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ہوا تھا جس میں کوئی فیصلہ نہ ہوا تاہم دونوں کمیٹیوں نے…

ملک میں قانون کی بالادستی ناگزیر ہے،عمران خان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہے ملک میں قانون کی بالادستی ناگزیر ہے اس کے بغیر اہم ٹاسک حاصل نہیں کئے جا سکتے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے لاہور میں پنجاب پولیس کے سابق آئی جیز نے زمان پارک میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سابق آئی جیز شوکت جاوید ، چودھری یعقوب، خواجہ خالد فاروق اور طارق پرویز شریک ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری اور حسان خاور بھی اس موقع پر موجود تھے۔ عمران خان نے دوران ملاقات گفتگو کرتے…

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیل عام کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیل عام کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کی معلومات دینے سے روکنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وفاق کو 2 ہفتے میں جواب جمع کرانے کے لیے وقت دے دیا۔ عدالت نے درخواست گزارکومعلومات فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ معلومات پبلک کرنے پرحکم امتناعی نہیں تواسٹیبلشمنٹ ڈویژن معلومات فراہم کرے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس میں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More