براؤزنگ ٹیگ

#gilgitbaltistin

قراقرم ہائی وے، بلتستان، استور کی سڑکیں جزوی طور پر کھول دی گئیں

گلگت/کوئٹہ (پاک ترک نیوز) قراقرم ہائی وے، بلتستان، استور کی سڑکیں جزوی طور پر کھول دی گئیں۔ ملک کے شمالی حصے میں شاہراہ قراقرم (کے کے ایچ)، بلتستان روڈ اور استور روڈ کو جزوی طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت شمالی اور وسطی بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ جاری ہے۔ اہم سڑکوں کے جزوی طور پر کھلنے کے باوجود گلگت بلتستان اور ملک کے دیگر حصوں کے درمیان ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث ہزاروں مسافروں کو تاحال مشکلات کا سامنا ہے۔

گلگت بلتستان ،برفانی تودہ گرنے سے 9افراد جاں بحق، 25 زخمی

گلگت بلتستان(پاک ترک نیوز) گلگت بلتستان میں برفانی تودہ گرنے سے 9افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 25افرادزخمی ہیں ۔ آزاد کشمیر کے راستے خانہ بدوش افراد استور کی طرف آرہے تھے کہ شونٹر ٹاپ پر برفانی تودے تلے دب گئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور 1122 کی امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ روانہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے گلگت شونٹر ٹاپ پر برفانی تودہ گرنے کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور محکمہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More