گوگل کا یکم دسمبرسےغیر فعال جی میل اکائونٹس بند کرنے کا فیصلہ
کیلیفورنیا(پاک ترک نیوز) سرچ انجن گوگل نے یکم دسمبر سے غیر فعال جی میل اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔یہ فیصلہ سیکیورٹی سے متعلق کسی بھی مسئلے سے بچنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔
سرچ انجن گوگل نے غیر فعال جی میل اکاؤنٹس کو یکم دسمبر کے بعد بالترتیب بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیک اپ ای میل رکھنے والے صارفی کو جی میل اکاؤنٹس بند کرنے سے قبل وارننگ ای میل بھیجی جائیں گی۔
غیر فعال جی میل اکاؤنٹس ہیکنگ، فشنگ یا اسپیم کا شکار ہو جاتے ہیں کیونکہ انہیں نئی خصوصیات اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ اپ ڈیٹ…