الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی اسمبلی کے انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی اسمبلی کے انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد دونوں صوبوں میں انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایسا تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ صوبائی انتخابات کیلئے گورنرز سے خط و کتابت ہو گی۔الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز عدلیہ اور بیوروکریسی سے لینے کا فیصلہ کیا…