پی ٹی آئی آج انتخابی نتائج کیخلاف ملک گیر احتجاج کرے گی
لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )آج الیکشن نتائج میں تاخیر اور دھاندلی کے خلاف ملک گیر احتجاج کرنے جا رہی ہے، اس حوالے سے باقاعدہ طور پر مختلف مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے آج پنجاب کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی جانب سے مقامات کا اعلان ایکس اکاؤنٹ پر کیا گیا۔
اپنی پوسٹ میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ سینٹرل پنجاب میں 10 مقامات پر احتجاج کیا جائے گا جن میں لاہور کے پریس کلب، قصور کے…