براؤزنگ ٹیگ

#igpunjab

قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم آذربائیجان سے گرفتار

باکو (پاک ترک نیوز) پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم باکو آذربائیجان سے گرفتارکرلیا ۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری ذیشان نواز نے 2019ء میں تھانہ کوتوالی سیالکوٹ کی حدود میں ایڈوکیٹ ساجد محمود دھدرا کو قتل کیا تھا۔اشتہاری مجرم کو انٹرپول کی معاونت سے سپیشل آپریشنز سیل نے آذربائیجان باکو میں ٹریس کرکے گرفتار کیا،۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی و سفارتی عوامل مکمل کر کے انسپکٹر خالد نواز وریاہ کی قیادت میں ٹیم ملزم کو لے کر باکو سے…

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بوم کی سنٹرل پولیس آفس آمد

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا ۔ امریکی سفیر نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔ وفد میں امریکی سفارتخانے کے اعلی عہدیداران شاملل تھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے پنجاب کے سینٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کی ورکنگ بارے بریفنگ دی اور شہداء وال سمیت سی پی او کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا۔ملاقات میں پولیسنگ…

لوگوں کو جیل میں مرنے کیلئے نہیں چھوڑ سکتے: لاہور ہائیکورٹ

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ لوگوں کو جیل میں مرنے کے لیے نہیں چھوڑ سکتے۔ خاتون کی جانب سے بیٹے کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران آئی جی پنجاب لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے۔ جسٹس انوار الحق پنوں نے آئی جی پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تو آپ کو بلانے کا کوئی شوق نہیں ۔ آپ ملک کے سب سے بڑے صوبے کے پولیس سربراہ ہیں ۔ ہم توقع کرتے ہیں پولیس عدالتوں کی درست معاونت کرے۔ایک کیس سے شہری رہا…

عمران خان پر قاتلانہ حملہ ،جے آئی ٹی کا کام کرنے سے انکار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے کام کرنے سے انکار کردیا۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش کیلئے کام کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ ارکان کو اب تک پنجاب حکومت یا آئی جی آفس سے کسی نے آگاہ تک نہیں کیا۔ قبل ازیں محکمہ داخلہ چیئرمین پی ٹی آئی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی تفتیش کے لئے صرف لیٹر ہی جاری کرسکی تھی جبکہ آئی جی پنجاب بھی مقدمہ درج ہونے کے بعد…

آئی جی پنجاب کی وزرارت اعلی کے ا نتخاب سے قبل حمزہ شہباز سے وفاق میں ٹرانسفر کی درخواست

لاہور(پاک ترک نیوز) آئی جی پنجاب رائو سردار نے وزارت اعلی کے انتخاب سے قبل حمزہ شہباز سے وفاق میں ٹرانسفر کی درخواست کردی۔ وزیراعلی حمزہ شہباز نے رائو سردار کو وفاق میں ٹرانسفر کی حامی بھرلی ہے۔ نئے آئی جی پنجاب کیلئے اے ڈی خواجہ ،فیصل شاہکار اور انعام غنی کا نام بھی سامنے آیا ہے، نئے آئی جی کی تعیناتی آج ہی متوقع ہے۔ رائو سردار علی خان کو وفاق میں ٹرانسفر کے بعد ڈی جی آئی بی لگائے جانے کا امکان بھی ہے۔

آئی جی موٹر وے پولیس انعام غنی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) آئی جی موٹر وے پولیس انعام غنی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ گریڈ 21کے خالد محمود کو آئی جی موٹر وے کا عارضی چارج سونپ دیا گیا ۔خالد محمود موٹروے پولیس میں ہی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ پولیس سروس گریڈ 21 کے انعام غنی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے انعام غنی کا تعلق خیبر پختونخواہ کے ضلع مالاکنڈ سے ہے انہوں نے 1989 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی ان کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے سترہویں کامن سے ہے۔ انعام غنی نے سی ایس…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More