براؤزنگ ٹیگ

@imrankhan

وفاقی حکومت نے عمران خان کا جیل میں سائفرٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کا جیل میں سائفر ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ وکیل وفاقی حکومت راجہ رضوان عباسی نے درخواست دائر کی، درخواست میں بانی پی ٹی آئی، جج ابو الحسنات، ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی، ڈی سی اور چیف کمشنر اسلام آباد سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور سائفر ٹرائل کے لیے قائم خصوصی…

ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہیں مگر دیکھا جائے معاملات یہاں تک کیسے پہنچے، عمران خان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہیں مگر دیکھا جائے معاملات یہاں تک کیسے پہنچے؟ کیا ایران سے تعلقات خراب کرنا ہمارے مفاد میں ہے؟ افغانستان کے تعاون کے بغیر دہشت گردی ختم نہیں ہوسکتی۔ اڈیالہ جیل کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شاہ محمود قریشی بطور وزیر خارجہ افغانستان گئے تو انہوں نے مکمل تعاون کا یقین دلایا، بلاول جب وزیر خارجہ تھے تو ایک مرتبہ بھی افغانستان…

چیف جسٹس مسلمان ہیں! اللہ نے کہا ہے دشمنوں سے اتنی نفرت نہ کروکہ انصاف نہ کرسکو، عمران خان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے نظام انصاف عدم اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے چیف جسٹس مسلمان ہیں اور اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے بارے میں کہا ہے کہ دشمنوں سے اتنی بھی نفرت نہ کرو کہ انصاف نہ کر سکو۔ صحافیوں سے گفتگو کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لندن پلان کے تحت جمہوریت کو روندا جا رہا ہے، انتخابی مہم شروع ہونے کے باوجود لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے، 9 مئی واقعات میں عورتوں اور بچوں کو جیلوں میں ڈالا…

عمران خان کیخلاف توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں جیل ٹرائل چیلنج

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کیخلاف توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں جیل ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی نے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواستیں دائر کیں جبکہ دونوں درخواستوں میں چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں 14 نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جبکہ توشہ خانہ کیس میں 28نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔ درخواست…

بانی پی ٹی آئی عمران خان نااہلی کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہو گئی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت غیر کارروائی کے لیے غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس جواد حسن کی الیکشن مقدمات میں مصروفیت کے باعث بانی پی ٹی آئی کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کی گئی۔ اس کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ میں جسٹس شمس محمود مرزا ،جسٹس شاہد…

سائفر کیس ٹرائل کا حکم امتناع واپس، 14 دسمبر کے بعد کی کارروائی کالعدم قرار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس ٹرائل کا حکم امتناع واپس لیتے ہوئے 14 دسمبر کے بعد کی کارروائی کالعدم قرار دے دی۔ بانی پی ٹی آئی عمران کی سائفر کیس کے اِن کیمرہ ٹرائل کے خلاف اپیل پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔ یاد رہے کہ عدالت نے سائفر کیس کا ٹرائل روک رکھا ہے۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور وکیل سلمان اکرم راجا عدالت میں پیش ہوئے۔ اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل دیے، جس کے بعد وکیل سلمان اکرم راجا نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا…

9 مئی مقدمات: عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا خارج

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نو مئی کے 12 مقدمات میں پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا خارج کردی۔ اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت جج ملک اعجاز آصف نے کی۔راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی ۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے انکے وکیل ایڈووکیٹ ملک فیصل اور سردار شہباز کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا خارج کردی اور بانی پی ٹی آئی کو…

عمران خان کی این اے 122 سے اپیل مسترد، یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت

لاہور (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو لاہور کے حلقے این اے 122 سے الیکشن لڑنے کی اجازت نہ مل سکی۔ لاہور ہائیکورٹ اپیلیٹ ٹریبونل میں عمران خان کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس طارق ندیم نے فیصلہ سنایا۔ اپیلیٹ ٹریبونل نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج کردی ۔گزشتہ روز جسٹس طارق ندیم نے بانی پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف…

عمران خان اور بشری بی بی پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء اور نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل مظفر عباسی بھی ٹیم کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ اس دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کی گئی۔ عدالت نے ملزمان کو کمرہ عدالت میں چارج شیٹ پڑھ کر سنائی ،…

بانی پی ٹی آئی عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہائی کی روبکار جاری ہونے کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق جیل میں وڈیو لنک سے سماعت شروع ہوگئی اور تمام 12 مقدمات کے ایس ایچ اوز ریکارڈ سمیت کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے روبکار جاری کیے تھے۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے روبکار جاری کیا تھا جس میں کہا گیا…

خان صاحب اگر بے گناہ ہیں تو انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے، بلاول

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم ذوالفقار علی بھٹو پھانسی کیس انتخابات کے بعد نہیں بلکہ انتخابات سے قبل سنے جانے کے حامی ہیں، چاہتے ہیں فیصلہ انتخابات سے قبل آجائے، ہمیں فائز عیسیٰ سے امید تھی کہ کیس مسلسل سنا جائے خیر اب امید ہے کہ انتخابات کے فوری بعد اس کیس کا فیصلہ آجائے گا امید ہے ہمیں اس کیس میں انصاف ملے گا اور تاریخ درست ہوسکے گی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسٹیبشلمنٹ کا کردار…

پی ٹی آئی کے روپوش اراکین کو سرنڈر کرنے تک قانونی رکاوٹوں کا سامنا ہوگا، نگران وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے بعد کئی لوگ روپوش ہیں اور ان کے سرنڈر کرنے تک انھیں قانونی رکاوٹوں کا سامنا ہوگا۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ انٹیلی جنس رپورٹس مختلف ہوتی ہیں، اس بنیاد پر جزا اور سزا کا تعین نہیں کر سکتے، بہت سے لوگ 9 مئی کے واقعات کے بعد روپوش ہیں، جب تک قانون کے سامنے سرنڈرنہیں کریں ان کی سیاسی سرگرمیوں میں قانونی رکاوٹیں آئیں گی۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ نگران حکومت کے دور میں بھی فوجی ٹرائل ہو سکتا ہے جبکہ بانی پی…

عمران خان اور فواد چودھری پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم عائد

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور فواد چودھری پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، الیکشن کمیشن کے چار رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سابق وزیراعظم اور بانی تحریک انصاف عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کمرہ عدالت میں موجود تھے، فرد جرم کمرہ عدالت میں پڑھ کر سنائی گئی۔ ملزمان نے چارج شیٹ میں لگے الزامات سے انکار کر دیا،…

تحریک انصاف کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کسی کو بھی الیکشن لڑنے سے نہیں روکتا، یہاں لوگوں سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے، 300 سے زائد کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ ہم ان ہتھکنڈوں کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں، ہر حال میں ہر قیمت پر پاکستان…

پی ٹی آئی امیدواروں کو آر اوز دفاتر میں داخلے سے روکا جا رہا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو آر اوز دفاتر میں داخلے سے روکا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذمتی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج عام انتخابات کی جانب پہلا قدم جنرل نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے، ملک بھر میں پی ٹی آئی امیدواروں کے خلاف ریاستی مشینری کا بے دریغ استعمال زوروں پر ہے۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ امیدواروں کے تجویز و حمایت کنندگان یا خود ان امیدواروں کو کھلے…

جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں درخواست جمع کرا دی

کیپ ٹاؤن(پاک ترک نیوزز) جنوبی افریقہ نے بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں درخواست جمع کروائی ہے جس میںفوری حکم کے لئے استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینی گروپ حماس کے خلاف کریک ڈاؤن میں 1948 کے نسل کشی کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے یہ درخواست جمعہ کے روز دائر کی گئی ہے ۔جنوبی افریقہ کے محکمہ برائے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون (ڈی آئی آر سی او) کے ایک بیان میں حکومت نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف درخواست جمعے کو دائر کی…

کیا نگراں حکومت انتخابات کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے ہیں کہ کیا نگراں حکومت انتخابات کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہے؟ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور دیگر وکلا کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات اور مشاورت سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان کو عمران خان سے مشاورت کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ…

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس ٹرائل روکنے کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر ٹرائل پر حکم امتناع کی درخواست منظور کرتے ہوئے ٹرائل روکنے کا حکم دے دیا۔ سائفر کیس میں ٹرائل کورٹ کے 12 دسمبر کے حکم نامے کے خلاف بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ٹرائل روک دیا جائے، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے…

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی سائفر ٹرائل پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سائفر ٹرائل پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی۔ سائفر کیس میں ٹرائل کورٹ کے 12 دسمبر کے حکم نامے کے خلاف بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔ دوران سماعت عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ٹرائل روک دیا جائے، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ نوٹس جاری کررہے…

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لاہور سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر

لاہور(پاک ترک نیوز)سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لاہور سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کردیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق عام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر بھی اعتراض دائر کردیا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں نصیر سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کرنے کے لیے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچ گئے۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں نصیر احمد کا کہنا ہے کہ عمران…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More