براؤزنگ ٹیگ

@imrankhan

عمران خان اورفواد چودھری پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں آج فرد جرم عائد ہوگی

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت آج ہوگی۔ کازلسٹ کے مطابق سماعت میں دونوں ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کا آغاز ہو گا۔ ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں کرے گا۔ الیکشن کمیشن کے ممبران شاہ محمود جتوئی، بابر حیسن بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ بھی…

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات، الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار

پشاور(پاک ترک نیوز) پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور انتخابی نشان بلا واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس کامران حیات میاں خیل نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔پی ٹی آئی کے وکلاء علی ظفر، بیرسٹر گوہر خان اور بابر اعوان پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اختیارات…

شاہ محمود قریشی 15 روز کیلئے نظر بند

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 15 روز کیلئے نظر بند کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں، شاہ محمود کی رہائی سے امن وامان کی صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او کی رپورٹ پر سی پی او نے 45 روزہ نظر بندی کی تجویز دی، ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی نے بھی پولیس اور اداروں…

شاہ محمود قریشی کی آج رہائی کا امکان، وکیل ضمانتی مچلکے لیکر جیل پہنچ گئے

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی آج جیل سے رہائی کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ضمانتی مچلکے لے کر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچ گئے، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین بھی اڈیالہ جیل پہنچ چکے ہیں۔ بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہنیں، وکیل عمیر نیازی اور رائے محمد علی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے، سپریم کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی کی آج رہائی کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

پشاور (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔ رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات اور مشاورت کے بعد ہائی کورٹ میں درخواست…

عمران خان اور شاہ محمود کی سائفر کیس میں ضمانت منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے سائفر کیس سابق چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔ سپریم کورٹ نے دس، دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت منظور کی۔ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں سائفرکیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ جو فرد جرم چیلنج کی تھی وہ ہائی کورٹ ختم کرچکی ہے۔نئی فرد…

عمران خان میانوالی ، لاہور ، اسلام آباد سے الیکشن لڑینگے ،بیرسٹر علی ظفر

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تین حلقوں سے الیکشن لڑینگے۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنا جمہوری عمل نہیں ہے، بانی پاکستان تحریک انصاف میانوالی،لاہور اور اسلام آبادسے لڑیں گے الیکشن لڑیں گے۔ بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ کارکنوں کو ہدایات کردی گئی ہیں کہ اپنے کاغذات فائل کر دیں، امیدواروں کیلئے جیل میں موجود پی ٹی آئی رہنماؤں کو ترجیح دی جائے گی۔ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے…

دوران عدت نکاح کیس میں بھی عمران خان کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سینئر سول جج قدرت اللہ نے نکاح کیس میں عمران خان کے جیل ٹرائل کا حکم سنادیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔ بشری بی بی نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی کی طبیعت ناساز ہے عدالت حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ اڈیالہ جیل سپریٹنڈنٹ نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی اور سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت پیش کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ…

توشہ خانہ کیس: عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں نیب کی جانب سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج دوبارہ احتساب عدالت پیش کیا گیا، اس موقع پر نیب ٹیم نے جسمانی ریمانڈ کے دوران ہونے والی پیش رفت بارے عدالت کو آگاہ کیا۔نیب کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے نیب کی جانب سے…

عمران خان کی سائفر ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سائفر ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حکم امتناع کی درخواست پر 20 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو 20 دسمبر تک نوٹس جاری کر دیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جیل ٹرائل کے لیے قانونی پراسس پورا نا ہونے کے خلاف سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل سکندر ذوالقرنین سلیم نے دلائل میں کہا کہ 4 دسمبر کے ٹرائل کورٹ کے آرڈر کو چیلنج کیا گیا ہے۔…

عمران خان اورشاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں فرد جرم عائد

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سائفر کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے 1923کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن 5 اور 9 کے تحت عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی۔ ان دونوں دفعات کے تحت سزائے موت، عمر قید یا 14 سال قید کی سزا ہے۔ ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئے فرد جرم میں…

عمران خان اور فواد چودھری پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں فردجرم عائد نہ ہوسکی

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل سماعت کے باوجود فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ اڈیالہ جیل میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی، وکیل شعیب شاہین اور فیصل چودھری نے دلائل دیئے ۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری پر فرد جرم 19دسمبر کو عائد کی جائے گی، عدالت نے توہین الیکشن کمیشن کیس…

عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں فرد جرم آج عائد کی جائیگی

راولپنڈی(پا ک ترک نیوز) سائفر کیس میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی پر فرد جرم آج عائد کی جائے گی۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین کریں گے۔ سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل کے کمیونٹی سینٹر میں کی جائے گی۔ ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر استغاثہ کے گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ…

غیرشرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار، بشری بی بی 14دسمبر کو طلب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد کی عدالت نے غیرشرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دیدیا ۔بشری بی بی 14دسمبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے غیرشرعی نکاح کیس کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار خاورمانیکا عدالت میں پیش ہوئے۔ ان کے وکیل نے کہا کہ خاورمانیکا کو زنا کے حوالے سے بتایا گیا۔ جج قدرت…

بانی پی ٹی آئی نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو چیلنج کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ عمران خان کی جانب سے سلمان اکرم راجا اور بیرسٹر سمیر کھوسہ کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ الیکشن کمیشن عدالت…

عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نا اہلی کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سنائے گئے نااہلی کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل واپس لینے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد کردی۔ سابق…

کسی نے رابطہ کیا نہ مذاکرات، الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی: بانی تحریک انصاف

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جیل میں مجھ سے کوئی ملا نہ کسی نے کوئی مذاکرات کیے، لکھ کر دیتا ہوں الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔ کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں آپ کا کپتان آخری سانس تک لڑنے کیلئے تیار ہے، میں واضح کر رہا ہوں الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی، خدشہ ہے کہیں یہ الیکشن سے بھاگ ہی نہ جائیں۔ خاور مانیکا کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی…

عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر 12دسمبر کو فرد جرم عائد ہوگی :عدالت

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت12 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ یاد رہے کہ آج ملزمان کو سائفر کیس کے چالان کی نقول فراہم کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم و سابق چیئرمین پاکستان تحریک…

عمران خان کے جانشین کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاتا رہوں گا،بیرسٹر گوہر

پشاور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کے جانشین کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاتا رہوں گا۔ بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان نے موروثی سیاست ختم کردی، ان کا دیا گیا یہ منصب میرے پاس امانت ہے، ہمیں ملک کو آگے لے کر جانا ہے، فارن فنڈنگ صرف ہماری پارٹی کا دیکھا گیا، انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کی تیاری مکمل ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اہم منصب ملنے پر سابق چئیرمین پی…

عمران خان کو نیب نے 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں ملزم نامزد کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں ملزم نامزد کردیا۔ نیب کی ٹیم 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں عمران خان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے احتساب عدالت پہنچی۔ جہاں رجسٹرار آفس کی جانچ پڑتال کے بعد نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کا ریفرنس دائر کردیا گیا۔فرح گوگی کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ملزمان کی فہرست میں بیرسٹر ضیا المصطفیٰ نسیم کا نام…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More