براؤزنگ ٹیگ

@imrankhan

عمران خان کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر گمشدگی کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی، وزارتِ قانون کا نوٹیفکیشن آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر گمشدگی کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقارعباس نقوی، پی ٹی آئی وکلا بیرسٹر تیمور، شیراز رانجھا، خالد یوسف اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے، شاہ محمود قریشی کی بیٹی…

بشریٰ بی بی اور لطیف کھوسہ کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی

لاہور(پاک ترک نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ اور بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں دونوں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سے اپنے اختلافات کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔ آڈیو میں بشریٰ بی بی کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ وہاں پر ہمارا مسئلہ پڑ گیا تھا کیونکہ ان کی بہنیں بھی ساتھ تھیں بلکہ ہماری تو اچھی خاصی ہو گئی تھی جس پر لطیف کھوسہ کہتے ہیں اچھا اچھا۔ بشریٰ بی بی آڈیو میں کہہ رہی ہیں وہاں کافی ایشو کھڑا ہو گیا تھا تو میں نے زیادہ مناسب نہیں سمجھا کہ میں ان لوگوں…

عمران خان پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت فواد چودھری اور اسدعمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کی۔ فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری اور چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر کے وکیل شعیب شاہین کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ وکیل کا کہنا تھا ک ہمیں الیکشن کمیشن کی چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق آرڈر کی کاپی نہیں ملی۔ ممبر کمیشن نثار…

نوازشریف ایون فیلڈ ریفرنس میں بری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بری کر دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر فلیگ شپ ریفرنس میں نیب کی اپیل خارج کردی۔ نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کیخلاف اپیل واپس لے لی۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے اسلام آباد سے بری ہونے کے بعد کہا کہ میں نے معاملات اللہ پر چھوڑ دیئے تھے، اللہ تعالیٰ نے آج سرخرو کیا ہے۔ مریم نوازشریف نے ٹویٹ کرتے…

خصوصی عدالت کا سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ٹرائل جیل میں ہی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ٹرائل جیل میں ہی کرنے کا فیصلہ سنادیا۔ جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں سائفر کیس کی سماعت کی۔عدالتی حکم کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس میں پیش نہیں کیا گیا۔ جیل حکام نے عدالت میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملزمان کو پیش نہیں کرسکتے، اسلام آباد پولیس کو اضافی سیکورٹی کے لیے خط لکھا تھا، چیئرمین پی ٹی…

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی گئی۔ احتساب عدالت راولپنڈی کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔نیب حکام کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ احتساب عدالت راولپنڈی نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو جوڈیشل کرنے کا حکم دے دیا۔

عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل میں پیر کو عدالت پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیر کے روز عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا تحریری حکم نامہ احتساب عدالت نے جاری کردیا۔ جج محمد بشیر نے 5 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا۔ احتساب عدالت کے حکم نامے کے مطابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردارمظفر عباسی نے مزید10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی۔ نیب نے بتایا کہ علی ظفر…

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا سائفر کیس میں جیل ٹرائل ختم ،عدالت پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل علی بخاری اور خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کالعدم قرار دئیے جانے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس میں یہ کیس کی پہلی…

190ملین پائونڈ سکینڈل ،عمران خان، بشریٰ بی بی سمیت 29 افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں عمران خان، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈا پور ،فرح گوگی، مراد سعید ، شیخ رشید سمیت 29 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالنے کی سفارش کی گئی۔ وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کا اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی، وزیر مواصلات و ریلویز شاہداشرف تارڑ، وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ ذیلی کمیٹی نے…

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کیخلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی 23 نومبر تک ملتوی

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 23 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ کیس کی سماعت کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ بھی اڈیالہ جیل آئے تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہنیں علیمہ خان،…

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر لگی دفعات میں عمر قید، سزائے موت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے 10 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جس میں عدالت نے کہا کہ جرم پر ابھارنے ، جرم کی سازش یا معاونت کرنے والے کو مرکزی جرم کرنے ہی کی طرح دیکھا جائے گا ۔ عدالتی فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر لگی دفعات میں عمر قید، سزائے موت ہے۔ شاہ محمود قریشی کو اسی تناظر…

ورلڈکپ فائنل؛ 1992 کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان تقریب میں شریک نہیں ہونگے

لاہور(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے فائنل کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے تمام ٹیموں کے سابق کپتانوں کو مدعو کرلیا۔ آئی سی سی ورلڈکپ فائنل سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین ذکا اشرف سے بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے درخواست کی ہے کہ وہ 1992 ٹیم کے کپتان عمران خان کا خصوصی تحفہ (بلیز) لیں۔ اتوار کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میگا ایونٹ کے فائنل سے پہلے ورلڈکپ جیتنے والے تمام کپتانوں کو خصوصی بلیزر پیش کیا جائے گا، اس تقریب میں کلائیو لائیڈ، کپل دیو، ایلن…

عمران خان کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے روبرو 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ جج نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی نے منگل تک جسمانی ریمانڈ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 نومبر تک ہمارے حوالے کیا ہے، نیب طے کرے گا اب تحقیقات کیسے…

عمران خان، فوج کے درمیان مصالحت میں ناکامی کی متعدد وجوہات تھیں، صدرمملکت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ عمران خان اور فوج کے درمیان مصالحت میں ناکامی کی بہت سی وجوہات تھیں۔ امریکی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں صدر مملکت نے کہا کہ عمران خان اور فوج کے درمیان مصالحت نہ ہونے بہت سی وجوہات تھیں جن کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔ چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں اور بحیثیت صدر عدلیہ پر یقین رکھتا ہوں۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے فیصلے پر دنیا اور افغان حکومت سے بات چیت کے نیتیجے میں…

عمران خان کی اپیل پر سائفر کیس کی سماعت فوری روکنے کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل پر سائفر کیس کی سماعت فوری روکنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفت پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 16 نومبر جمعرات تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے جیل ٹرائل کی وجوہات پر مبنی تمام ریکارڈ بھی طلب کر لیا جبکہ حکم امتناع نہ دینے کی اٹارنی جنرل کی استدعا بھی مسترد کر دی۔

عمران خان کے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیشنل کرائم ایجنسی کیسز میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کےوارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے درخواست دائر کی، جس پر احتساب عدالت نے اڈیالہ جیل سپریٹنڈنٹ کو وارنٹ کی تعمیل کیلئے قانون کے مطابق اقدامات کا حکم دےدیا۔ احتساب عدالت اسلام آباد کےجج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی، پراسیکیوٹر عرفان بھولا، تفتیشی…

عمران خان ، اسد عمر، فواد چوہدری پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی، تینوں میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوسکا۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیسز پر سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئیعمران خان ، اسد عمر اور فواد چوہدری میں سے کسی کے بھی پیش نہ ہونے پر معاون وکیل نے کیس التواء کی استدعا کی۔ کمیشن سربراہ نثار درانی نے ریمارکس دیے کہ سیکیورٹی خدشات ہیں تو جیل میں سماعت…

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلا آبادہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اخراج مقدمہ کی درخواست بھی خارج کردی۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے آج چیف جسٹس اسلام آباد…

نگران حکومت کا عمران خان کو الیکشن کمیشن میں پیش کرنے سے انکار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو الیکشن کمیشن میں پیش کرنے سے معذرت کرلی۔ پنجاب پولیس نے سیکیورٹی رسک قرار دیا تو الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیےکہ وزارت داخلہ اگر ایک شخص کوسیکیورٹی نہیں دے سکتی توالیکشن کیسے کرائیں گے ، کمیشن نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکیل شعیب شاہین، فواد چوہدری، اسد عمر پیش ہوئے۔ حکومت نے عمران…

سائفرگمشدگی کیس میں عمران خان،شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔عدالت نے دونوں رہنماؤں پر فرد جرم عائد کر دی۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کر لیے۔ قبل ازیں17 اکتوبر کو فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم اس وقت تحریک انصاف کے وکلا کی جانب…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More