براؤزنگ ٹیگ

#iphone13

ایپل نے 7ستمبر کو آئی فون 14مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کرنے کا اعلان کردیا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) معروف فون ساز کمپنی ایپل نے 7ستمبر کو آئی فون 14مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کرنے کا اعلان کردیا ۔ نئے میکس، کم قیمت اور بیش قیمت آئی پیڈز اور ایپل واچز کے 3 نئے ماڈل بھی متعارف کروائے جائیں گے۔کمپنی اس تقریب کو آن لائن اسٹریم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ نیا معیاری آئی فون 14 آئی فون 13 کی طرح نظر آئے گا، اگرچہ کمپنی 5.4 انچ منی ورژن کو ختم کرے گی اور 6.7 انچ سکرین کے ساتھ ایک ماڈل شامل کرے گی، نیز ایپل پہلی مرتبہ اس سائز کے ڈسپلے کے ساتھ ایک غیر پرو آئی فون لانچ کرے…

امریکی کمپنی ایپل چین میں سب سے زیادہ موبائل فروخت کرنیوالی کمپنی بن گئی

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) معروف امریکی کمپنی ایپل چین میں سب سے زیادہ موبائل فروخت کرنیوالی کمپنی بن گئی ۔ ایپل نے یہ اعزاز 6برس بعد حاصل کیا ہے ۔ ایپل آئی فون 13کی کم ابتدائی قیمت کے ذریعے اس ٹارگٹ کو حاصل کر سکی ہے جس میں جدید کیمرہ اور 5جی کی خصوصیات شامل ہیں ۔ 2021میں ہواوے کمپنی کو امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے جس کے باعث ایپل کو فائدہ پہنچا ہے۔ کاؤنٹرپوائنٹ ریسرچ کا کہنا ہے کہ ایپل نے 2021 کی چوتھی سہ ماہی میں چین میں ریکارڈ 23 فیصد مارکیٹ شیئر حاصل کیے۔ ریسرچ کا کہنا ہے کہ ایپل کی…

ایپل کو چپ کی کمی کے باوجود ریکارڈ منافع

لاہور (پاک ترک نیوز) ایپل نے مارکیٹ میں چپ کی کمی ،کورونا وبا کے باوجود ریکارڈ 124بلین ڈلر سالانہ منافع حاصل کرلیا ۔ توقعات کے برعکس ریکارڈ منافع کمائی سے لوگوں کے رجحان میں اضافے دیکھنے میں آیا ہے ۔ ایپل کے سی ای او ٹم کک کا کہنا ہے کہ چپ کی کمی کے باوجود ہم نے ترقی یافتہ اور نئی مارکیٹوں میں ریکارڈ منافع حاصل کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سمارٹ فون کی فروخت سے 71بلین ڈالر منافع حاصل کیا جبکہ آئی فون 13کی چین میں مانگ میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ٹیک دیو نے اپنی پہلی سہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More