نئے آئی فون ماڈلز حاصل کرنے کے لیےصارفین کو زیادہ انتظار کرنا پڑے گا۔ ایپل انتظامیہ
کپرٹینو (پاک ترک نیوز)
ایپل کی انتظامیہ نے اپنے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ انہیں اس کے نئے آئی فون ماڈلز حاصل کرنے کے لیے زیادہ انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ وسطی چین میںاسکی فون بنانے والی فیکٹری پر اینٹی وائرس (کورونا)پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔ جس سے سال کے آخر میں چھٹیوں کے موسم کے لیے اس کی فروخت کا تخمینہ کم ہو جائے گا۔
گذشتہ روز ایپل کے اعلان میں کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں لیکن کہا گیا ہےکہ فاکس کون کی طرف سے مرکزی شہر ژنگ زومیں چلنے والی فیکٹری پابندی کے بعدکافی حد تک کم صلاحیت پر کام کر رہی…