براؤزنگ ٹیگ

#islamabad

وزیراعلی پنجاب نے صارفین کو بجلی کی مد میں بڑا ریلیف دیا، عطا تارڑ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں صارفین کو بجلی کی مد میں بڑا ریلیف دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی، انہوں نے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا اغاز کیا، پہلی موٹر وے تعمیر کروائی، ملک میں موٹر ویز کا جال بچھایا، سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کیں اور اب ان کی قیادت میں پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کو سہولیات فراہم کر کے احسن…

آصف مرچنٹ کی گرفتاری بارے تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی: دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ آصف مرچنّٹ کی امریکہ میں گرفتاری کے معاملہ کے حوالے سے اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ واربریفنگ میں کہا کہ آصف مرچنّٹ کے حوالے سے امریکی حکومت کی جانب سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی، آصف مرچنّٹ کے معاملے پر پاکستان امریکہ کی جانب سے معلومات فراہم کرنے کا منتظر ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بنگلہ دیش کے لوگوں میں اپنے مسائل حل کرنے کی صلاحیت موجود ہے، پاکستان مشرق وسطیٰ…

پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس کا نیا فارمولا متعارف

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس کا نیا فارمولا متعارف کروا دیا گیا ۔ تفصیلات کےم طابق پنجاب ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (پی ای ٹی ایس سی ڈی) نے صوبے بھر میں ہر قسم کی جائیداد کی خرید و فروخت کے لیے ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری قیمت کی بنیاد پر پراپرٹی ٹیکس کے لیے "ٹیکس کی رقم" کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے۔ اب کمرشل اور ڈومیسٹک پراپرٹی ٹیکس کو ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کی شرح کے مطابق حتمی شکل دی جائے گی۔ یہ فارمولہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگا۔ 31 دسمبر…

شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: آرمی چیف

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم آزادی پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ریٹائرڈ فوجی افسران کے اعزاز میں استقبالیے کا اہتمام کیا۔ تقریب میں ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ریٹائرڈ افسران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملک کے تحفظ کیلئے…

ماضی میں وقت ضائع ہوا اس سے سبق سیکھیں گے: وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماضی میں وقت ضائع ہوا اس سے سبق سیکھیں گے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت اور قوم 14اگست کا دن روایتی جوش و خروش سے منائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں ضائع ہونے والے وقت سے سبق حاصل کرکے محنت کریں گے، ارشد ندیم قوم کا ہیرو ہے ، ارشد ندیم نے 40سال بعد پاکستان کو گولڈ میڈل جیت کر دیا ہے، پوری قوم اللہ کا شکر ادا کررہی ہے ،خوشیاں منارہی ہے، ارشد ندیم نے…

شاہین کی ورک لوڈ مینجمنٹ؛ سعود شکیل سوال حذف کرگئے

اسلام آباد (پاک ترکنیوز) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے بنگلادیش اے کیخلاف میچ سے قبل فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ورک لوڈ سے متعلق سوال پر حذف کردیا۔ قومی ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل سے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہین شاہ آفریدی کے ورک لوڈ مینجمنٹ سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ شاہین ہی آپ کو اس بارے میں بہتر بتا سکتے ہیں، البتہ وہ ہمارے اہم بولر ہیں، انکے حوالے سے ٹیم انتظامیہ وہی فیصلہ کرے گی کہ جو فاسٹ بولر کیلئے بہتر ہوگا۔بعدازاں رپورٹر…

وفاقی کابینہ کا اجلاس، سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرنے کا معاملہ ایجنڈے سے نکال دیا گیا۔ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ریگولائریشن پر فیصلہ ہوگا۔ گوئٹے مالا اور پاکستان کے درمیان سیاسی روابط کے قیام سے متعلق یادداشت کی منظوری، پاکستان اور ایکواڈور کے مابین سیاسی روابط کے معاہدے پر دستخط کی منظوری ایجنڈے کا حصہ…

یوم آزادی میں ایک د ن باقی، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) یوم آزادی میں ایک روز باقی ہے، پورا پاکستان آزادی کے رنگ میں رنگ گیا، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار آ گئی۔ تفصیلات کےمطابق 14 اگست پاکستان کی آزادی کا دن ہے، یوم آزادی کے موقع پر ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس دن کو بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا جائے اسی لئے محب وطن شہری تیاریوں میں مصروف ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد سمیت ملک بھر کی اہم سرکاری عمارتوں کو رنگ برنگی لائٹوں سے سجا دیا گیا، گھروں کی چھتوں، عمارتوں پر قومی پرچم آویزاں ہیں، مارکیٹیں اور بازار…

اپوزیشن اتحاد کی اہم بیٹھک، حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں پی کے میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور محمد علی درانی شریک ہوئے، اجلاس میں پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر علی، عمر ایوب اور اسد قیصر شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی اور بی این پی مینگل کا وفد بھی اجلاس میں شریک تھا، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی اور اپوزیشن…

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا، کوٹ مارشل کی کارروائی شروع

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے کر کوٹ مارشل کی کارروائی شروع کر دی گئی۔ پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف ٹاپ سٹی میں شکایات موصول ہوئی تھیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف ٹاپ سٹی کی کورٹ آف انکوائری شروع کی گئی، مکمل تحقیقات کی روشنی…

معروف کوہ پیما مراد سد پارہ براڈ پیک سر کرنے کے بعد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد(پاکت رک نیوز) معروف ریکارڈ یافتہ پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ بلند ترین چوٹی ’’براڈ پیک‘‘ سر کرنے کے بعد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق کوہ پیما مراد سد پارہ کی لاش جاپانیز بیس کیمپ پہنچا دی گئی ہے، انھیں پہاڑ سے گرنے والے پتھر سے شدید چوٹیں آئی تھیں جس کے باعث وہ جان کی بازی ہار گئے۔ پاک آرمی کے تعاون سے جاری اس ریسکیو مشن میں 6 مقامی ریسکیو اہلکار اور کوہ پیما شامل رہے۔ آج صبح بذریعہ ہیلی کاپٹر مزید دو مقامی کوہ پیما اشرف سدپارہ اور ذاکر سدپارہ کو براڈ پیک ڈراپ کیا گیا ہے۔…

صدر مملکت کا ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کا اعلان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اولمپکس گیمز میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کی ہدایت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری ایتھلیٹ ارشد ندیم کو سول ایوارڈ آئین کے آرٹیکل 259 (2) کے تحت دیں گے ، ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کیلئے کابینہ ڈویژن کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے بہترین کارکردگی سے کھیل کے میدان میں قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، ارشد ندیم کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی قوم کیلئے فخر…

راولپنڈی میں شدید بارشوں سے گلیاں سڑکیں تالاب بن گئیں، کاروبار زندگی مفلوج

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کی وجہ سے نالا لئی کی سطح پھر بڑھنے لگی، جس کے بعد متعلقہ اداروں اور آبادیوں کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ راولپنڈی شہرکی اندرون کی تمام گلیاں بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔ 3 روز کی مسلسل بارش میں واسا اور کنٹونمنٹ بورڈ مکمل ناکام ہو گئے۔ پانی کی نکاسی کے کینٹ بورڈ اور واسا کے دعوے سیلاب میں بہہ گئے۔ کنٹونمنٹ اور شہر کی تمام گلیاں انڈر پاسز منی تالاب کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ سیدپور پر 65 ملی میٹر ، گولڑہ پر…

آرمی چیف سے امام مسجد نبویؐ کی ملاقات، پاک سعودیہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار

راولپنڈی (پاک ترک نیوز ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے مسجد نبویؐ کے امام الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ امام مسجد نبویؐ امام الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد کا دورہ پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ مسجد نبویؐ کے امام نے دوران ملاقات اپنی گفتگو میں آرمی چیف سے کہا کہ…

پاکستان کے ایران کو شاہین میزائل دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایران کو شاہین میزائل دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے فلسطین کی موجودہ صورت حال پر او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی، جس میں نائب وزیراعظم نے فلسطین میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کو بلا تعطل جاری رکھنے پر زور دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آسیان دن کے موقع پر نائب وزیراعظم اور…

ترکیہ کیساتھ تجارتی حجم کو سالانہ 5ارب ڈالر پر پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہے، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ تجارتی حجم کو سالانہ 5 ارب ڈالر پر پہنچانے کے لیے پاکستان ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے ترک سرمایہ کاروں کے اعلیٰ سطح وفد کی ترک وزیرِ تجارت و کسٹمز ڈاکٹر عمر بولات کی سربراہی میں ملاقات ہوئی۔ وزیرِ اعظم نے ترک سرمایہ کاروں کے وفد کے دورہء پاکستان کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے عوام کے مابین مثالی برادرانہ تعلقات ہیں جو صدیوں پر محیط ہیں، ترکیہ اور پاکستان…

ہمیں اسلامی لبادے میں ملک دشمنی کرنے والوں کا مقابلہ کرنا ہوگا : وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں اسلامی لبادے میں ملک دشمنی کرنے والوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا اسلام آباد میں علما مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر نے قرآن کریم ،اللہ تعالیٰ اور رسول کے تابع جو گفتگو کی وہ ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے، میں علما کی جوتیوں میں بیٹھنے والا ایک ادنیٰ انسان ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سپہ سالارپاکستان آرمی جنرل عاصم منیر،انتہائی لائق احترام علماو مشائخ کو میرا سلام، آج سپہ سالار کی…

مسجد نبوی کے امام الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مسجد نبوی کے امام فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7 روزہ خیرسگالی دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ ترجمانِ وزارت کے مطابق وزیر مذہبی امورچوہدری سالک حسین، سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ امام مسجد نبوی فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی اقتدا کریں گے۔ مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر اپنے 7 روزہ دورۂ خیر سگالی کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں…

جڑواں شہروں میں شدید بارش؛ نالا لئی کے پاس آبادیاں خالی کرنے کا حکم، فوج طلب

راولپنڈی، اسلام آباد(پاک ترک نیوز) جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی بارش کے نتیجے میں نالہ لئی میں طغیانی آ گئی، جس کے بعد حکام نے اطراف کی آبادیاں خالی کرنے کا حکم دے دیا۔ راولپنڈی کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 22 فٹ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ گوالمنڈی کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح بھی خطرناک حد کو چھو رہی ہے۔ فلڈ کنٹرول روم کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ فلڈ کنٹرول روم کے مطابق 20 فٹ پر کٹاریاں سے انخلا کا آغاز کردیا جائے گا۔ راولپنڈی میں بارش سے…

وزیراعظم نے مون سون شجرکاری مہم 2024 کا آغاز کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے مون سون شجرکاری مہم 2024 کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم مون سون کی شجر کاری کا آغاز کرنے جارہے ہیں، جس میں 10کروڑ سے زائد درخت لگائے جائیں گے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ مون سون کا موسم ہر لحاظ سے دلوں کو خوش کرنے والا موسم ہے، مون سون میں بادل آنے سے چہرے پر خوشی کی لہر آتی ہے، شجرکاری مہم سے ملک خوبصورت ہوگا۔ وزیراعظم کہا کہ ہمارے ملک کو 2022 میں موسمیاتی تبدیلی نے بری طرح متاثر…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More