براؤزنگ ٹیگ

#islamabd

وفاقی کابینہ نے جولائی اور اگست کے بجلی بلز قسطوں میں ادا کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ نے جولائی اور اگست کے بجلی بلز قسطوں میں ادا کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔کابینہ کی منظوری کے باوجود حتمی فیصلہ آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں بجلی کے زائد بلوں، احتجاج، عوام کو ریلیف سے متعلق بات ہوئی۔ اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے عوامی کو ریلیف دینے سے متعلق کئی تجاویز پیش کی گئیں جن پر بحث کے بعد کابینہ نے جولائی اور اگست کے بلز قسطوں میں لیے…

انتخابات فروری سے تاخیر کا شکار ہوئے تو سنگین نتائج نکل سکتے ہیں،مغربی ممالک نے پاکستان کو آگاہ کردیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اہم مغربی ممالک نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ انتخابات فروری سے زیادہ تاخیر کا شکارہوئے تو سنگین نتائج برآمد ہونگے جس میں ممکنہ طور پر تعلقات میں کمی بھی شامل ہے۔ مغربی دارالحکومتوں میں خدشات ہیں کہ پاکستان میں انتخابات میں تاخیر ہو سکتی ہے اور موجودہ نگراں سیٹ اپ مقررہ مدت سے آگے جا سکتا ہے۔امریکہ اور یورپی یونین پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ یہ ممالک ہمیشہ جمہوریت کی وکالت کرتے رہے ہیں اور سمجھتے ہیں انتخابات کا انعقاد کسی بھی…

بجلی کے بھاری بِلوں کے معاملے پر وزیراعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) بجلی کے بھاری بِلوں کے معاملے پر وزیراعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ کل اجلاس میں وزارتِ بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے بریفنگ لی جائے گی۔ صارفین کو بجلی کے بِلوں سے متعلق زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر مشاورت کی جائے گی۔ یاد رہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافے نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا ہےاور بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں ۔

عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ،بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف شہر شہر مظاہرے

لاہور (پاک ترک نیوز) عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف لاہور ، کراچی راولپنڈی، گوجرانوالہ اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔ کراچی میں بجلی کے نرخوں میں اضافے پر جماعت اسلامی اور تاجروں نے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا جبکہ راولپنڈی میں مظاہرین کمیٹی چوک پر جمع ہوئے، مظاہرین نے بل جلاتے ہوئے حکومت سے بجلی پر ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ لاہور کے علاقے کاہنہ میں شہری زائد بلوں کیخلاف سڑکوں پر آگئے اور لیسکو کے خلاف شدید نعرے بازی کی…

حکومت نے بجلی 5روپے 40پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران حکومت نے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا۔ بجلی کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ نیپرا میں مالی سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر سماعت ہوئی، جس میں بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ بجلی کی قیمت میں یہ نیا اضافہ سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔ نیپرا سہ ماہی ایڈجستمنٹ پر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا جب کہ اس اضافے کا اطلاق لائف لائن، کے…

شاہ محمود قریشی کا سائفر کیس میں4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم ملک کی پہلی سپیشل عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک میں پہلی سپیشل عدالت قائم کر دی گئی ہے جس میں سائفر کیس میں گرفتار وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو پیش کیا گیا۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا اضافی چارج انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو سونپا گیا، جج ابوالحسنات نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمے کی سماعت کی۔ سپیشل عدالت کے جج…

سعودی وزیر حج و عمرہ اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ اپنے پاکستان اور بنگلہ دیش کے سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں چار روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔ گذشتہ شام جب سعودی مہمانوں کا جہاز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا تونگران وزیر مذہبی امور انیق احمد، سعودی سفیر نواف المالکی، سابق وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود، وزارت کے دیگر حکام نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ مذہبی امور کی وزارت کے ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ حرمین الشریفین کے…

18رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) 18رکنی نگران کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران کابینہ سے حلف لیا ۔ 18 رکنی نگران وفاقی کابینہ میں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، وزیر خزانہ شمشاد اختر اور وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید انور علی حیدر کو بنایا گیا ہے۔ نگراں کابینہ میں وزیر قانون احمد عرفان ، وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی، وزیر انسانی حقوق خلیل جارج، قومی ورثہ کا نگران وفاقی وزیر جمال شاہ، وزیر…

انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وزیراعلی انوار الحق کاکڑ سے حلف لیا۔ تفصیلات کےمطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔سابق وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں اپنے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی ۔تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور آرمی چیف نے شرکت کی۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ سینیٹر…

پاکستان جیسے قیمتی تحفے کیلئے ہم عظیم راہنماؤں کے ہمیشہ احسان مند رہیں گے،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے76ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے اس قیمتی تحفے کے لیے ہم ان عظیم راہنماؤں کے ہمیشہ احسان مند رہیں گے۔ وزیراعظم شہباز کا کہنا تھا کہ قوم آج پاکستان کی یوم آزادی کی چھہترویں سالگرہ منا رہی ہے۔ اس موقع پر میں سمندر پار پاکستانیوں سمیت پوری قوم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ یہ دن ہمارے دلوں میں خاص جگہ رکھتا ہے کیونکہ اس دن آزادی کی تاریخی جد و جہد ریاستِ پاکستان کے قیام…

پاکستان کا76 واں جشن آزادی آج جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کا 76 واں جشن آزادی آج جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔قومی پرچم، جھنڈیاں، بانیانِ پاکستان کی تصاویر اور بینرز جگہ جگہ آویزاں کئے گئے ہیں۔ جشن آزادی کے موقع پر سرکاری و نجی عمارتوں اور سڑکوں، بازاروں اور مارکیٹوں میں شاندار چراغاں کیا گیا ۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا، نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں محفوظ…

چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا پر کوئی خوشی نہیں، مٹھائی بانٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو سزا پر قطعاً کوئی خوشی نہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف سے پارلیمنٹ سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حکومت کیلئے 16 ماہ مختصر ترین عرصہ ہے ، اس کے برعکس بے پنا چینلجز اور مسائل تھے، گزشتہ حکومت کی ناکامیوں اور نااہلی بوجھ ہم پر آن پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے سیاسی مخالف کو جیل بھجوانا تو دور کی بات اسے ناجائز طور پر تنگ تک نہیں کیا یا نیب کو پیچھے نہیں لگایا، اگر آج ایک پارٹی کے لیڈر کو سزا ملی ہے تو ہمیں اس کی…

نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق ،وزارت خزانہ کے امور کی نگرانی بھی ملنے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق کرلیا گیا جبکہوفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نگران سیٹ اپ میں وزارت خزانہ امور کی نگرانی بھی ملنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے نگران وزیراعظم کیلیے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق کر لیا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نگران سیٹ اپ میں وزارت خزانہ امور کی نگرانی کیلئے پلان بنا لیا، چین، سعودی عرب، یو اے ای، آئی ایم ایف سے وزیر خزانہ مسلسل رابطے میں رہیں گے۔حکومتی کمیٹی اسحاق ڈار…

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف کیس سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کردیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ 18 جولائی کو کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہوں گے، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ یاد رہے کہ نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس پر فیصلے تک آرٹیکل 184 کی شق 3 کے…

پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہو گئی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط سٹیٹ بینک میں منتقل کردی ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ توقع ہےکہ ہمارےکل زرمبادلہ کے ذخائر 13 اور 14 ارب ڈالر کے درمیان ہوں گے، رواں ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، اس حوالے سے اسٹیٹ بینک اپنی رپورٹ…

ملکی معیشت کی بحالی ، وزیر اعظم نے ایپکس کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت کی بحالی کیلئے ایپکس کمیٹی قائم کردی۔ ایپکس کمیٹی کی سربراہی وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ایپکس کمیٹی اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کروانے کے لیے قائم کی گئی۔ آرمی چیف اور عسکری حکام بھی ایپکس کمیٹی میں شامل ہیں۔ وزیر خزانہ، وزیر منصوبہ بندی، وزیر دفاع، وزیر دفاعی پیداوار ،وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل بھی ایپکس کمیٹی میں شامل ہیں۔ معاشی بحالی پر قائم…

وزیراعظم صدر اردوان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے آج ترکیہ روانہ ہوں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر آج شام ترکیہ جائیں گے ۔وزیراعظم انقرہ میں نو منتخب ترک صدر اردوان کی صدراتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور ترکیہ کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات کا اعادہ ہوگا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف 28 مئی 2023 کو رجب طیب ایردوان کے ترکیہ کی صدارت کیلئے دوبارہ انتخاب پر حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کریں گے۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات کے مزید…

چیف جسٹس گناہ گار اور سزا کے حق دار ہیں، مریم نواز

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہچیف جسٹس کا کمیشن کو کام کرنے سے روک دینا ہی ان کے گناہ گار ہونے کا ثبوت اور اعتراف ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر براجمان شخص اپنے عہدے کو احتساب سے بچنے کے لیے بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔ اگر آپ اور آپ کی ساس کا دامن صاف ہے تو کیا آپ کو قانون کا سامنا نہیں کرنا چاہیے ؟یا چیف جسٹس ہونے کے…

پرائیویٹ سیکرٹریز کیلئے 100فیصد سپیشل الاؤنس کی منظوری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پرائیویٹ سیکرٹریز کیلئے 100فیصد اسپیشل الاؤنس کی منظوری دے دی ہے۔ اس الاؤنس کا اطلاق یکم جنوری 2023سے ہوگا اور یہ الاؤنس پرائیویٹ سیکرٹریز اور سینئر پرائیویٹ سیکرٹریز کی 30جون2022کی بنیادی تنخواہ پر دیا جائے گا۔وفاقی سیکرٹریٹ، وزیراعظم آفس اور ایوان صدر میں ڈیپوٹیشن پر تعینات سیکرٹریز پر اطلاق نہیں ہوگا۔ وزارت خزانہ کی سمری پروزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹریٹ، وزیراعظم آفس اور ایوان صدر میں تعینات گریڈ17اور اوپر کے پرائیویٹ…

وفاقی کابینہ کی 9 مئی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ کی جانبسے 9مئی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت ، قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے تحت سخت کارروائی کی توثیق کر دی۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی کابینہ نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے تحت سخت کارروائی کی توثیق کر دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں شرکا نے 9 مئی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ وفاقی کابینہ نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More