دوسرا آذربائیجان-ترکیہ توانائی فورم آجفورم کے نتائج کے پروٹوکول پر دستخطوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوگا
استنبول (پاک ترک نیوز)
ترکیہ اور آذربائیجان نے توانائی خصوصاً ہائیڈرو کاربن، پیٹروکیمیکل اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس حوالے سے اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
یہاں جاری دوسرے آذربائیجان ۔ترکی دوروزہ توانائی فورم کے دوسرے اور اختتامی روزکے اجلاس میں آذربائیجان کے وزیر توانائی پرویز شہبازوف اور ترکی کے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فتح دونمیز سمیت متعدد اعلیٰ حکام کی تقاریر کے ساتھ ساتھ فورم کے نتائج پر پروٹوکول پر…