براؤزنگ ٹیگ

Japan

گاڑیوں کی فروخت ،ٹویوٹا کی اجارہ داری دوسرے برس بھی قائم

ٹوکیو( پاک ترک نیوز) جاپان کی آٹوموٹیو مینوفیکچرر ٹویوٹا مسلسل دوسرے برس بھی گاڑیوں کی فروخت کے حوالے سے نمبر وَن رہی ہے۔ٹویوٹا کمپنی کے مطابق 2021میں 95لاکھ سے زائد گاڑیاں فروخت کی گئیں ان کی ذیلی کمپنیاں دائی ہاتسو ا ور ہینو کی فروخت بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹویوٹا نے مسلسل برس بھی گاڑیوں کی فروخت کے لحاظ سے پہلے نمبر کی گاڑی ساز کمپنی رہی۔کمپنی کے مطابق اس کے عالمی گروپ نے جنوری سے نومبر تک 95 لاکھ سے زائد گاڑیاں فروخت کیں، ان میں ٹویوٹا کی ذیلی کمپنیوں دائی ہاتسُو اور ہینو کی گاڑیوں…

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ،جاپان کا پہلا پاکستان کا 108واں نمبر

لاہور(پاک ترک نیوز) دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز جاپان اور سنگا پور کے پاس ہے جبکہ اس فہرست میں پاکستان کا 108واں نمبر ہے ۔ تفصیلات کےمطابق دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ میں جاپان اور سنگا پور پہلے نمبر پر ہے اس پاسپورٹ کے حامل افراد 192ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں ۔اس فہرست میں جرمنی دوسرے اور جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کا 108واں نمبر ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال پاکستان اس درجہ بندی میں 116ممالک میں سے 113ویں نمبر پر موجود تھا۔ تفصیلات کےمطابق ہینلے انڈیکس نے…

تائیوان کے ساتھ تجارتی مزاکرات میں جاپان کا چپ سازی میں تعاون کے فروغ پر زور

تائی پے (پاک ترک نیوز )جاپان نے تائیوان پر زور دیا ہے کہ وہ سیمی کنڈکٹرزاور چپ تیار کرنے کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فعروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھائے۔ یہ بات دونوں ملکوں کے مابین تجارتی ومعاشی تعلقات کے فروغ کے لئے ہونے والے سالانہ اجلاس کے دوران کہی گئی جو رواں سال کرونا کی وباء کی وجہ سے ورچوئل منعقد کیا گیا۔ جاپان۔تائیوان ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین مٹسو اوہاشی نے منگل کےروز تائیوان سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کمپنی لمیٹڈ (TSMC) کے جاپان میں توسیع کے منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ…

شمالی کوریا کا ایک ہفتے کے دوران دوسرا بیلسٹک میزائل تجربہ

پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) شمالی کوریا نے ایک ہفتے کے دوران ہی بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کرلیا ۔ جنوبی کوریا کے فوجی حکام نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق کردی ہے ۔جاپان کے کوسٹ گارڈز کی جانب سے بھی بیلسٹک میزائل فائر کرنے کی اطلاع پر مہر تصدیق ثبت کی گئی ہے۔ شمالی کوریا نے زمین سے مشرقی سمندر کی جانب میزائل کا تجربہ کیا، 6 روز قبل بھی ایک بیلسٹک میزائل لانچ کیا گیا تھا۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان مسلسل امریکہ کو چیلنج دے رہے ہیں، امریکہ کا موقف ہے کہ شمالی کوریا عالمی امن…

1931کے بعد پہلی بار جنرل موٹرز گاڑیوں کی فروخت میں نمبرون پوزیشن سے محروم

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) 1931کے بعد پہلی بار جنرل موٹر کمپنی گاڑیوں کی فروخت میں نمبرون پوزیشن سے محروم ہو گئی ۔ جاپانی کمپنی ٹویوٹا نے اس سے یہ اعزاز چھین لیا۔ 2021میں جنرل موٹرز 22لاکھ 10ہزار گاڑیاں فروخت کیں جبکہ اسی عرصے کے دوران ٹویوٹا نے 23لاکھ30ہزار سے زائد یونٹ فروخت کیں۔جاپان کی ملٹی نیشنل آٹوموٹیو مینوفیکچرر ٹویوٹا موٹر کارپوریشن نے امریکی کمپنی جنرل موٹر کو سالانہ فروخت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ امریکا میں ٹویوٹا کی فروخت پہلی بار جی ایم سے بڑھ گئی ہے، جاپانی کمپنی نے عالمی وبا کے باعث…

ٹویوٹا 2025 تک اپنا آٹو موٹیو سافٹ ویئر پلیٹ فارم لانچ کرے گا

ٹوکیو (پاک ترک نیوز)معروف جاپانی کار ساز کمپنی ٹویوٹا موٹر کارپوریشن اپنا آپریٹنگ سسٹم شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جو 2025 تک اپنی گاڑیوں کے لیے خود مختار ڈرائیونگ جیسے جدید آپریشنز کو سنبھالنے کے قابل ہو گا۔برقی موٹروں اور بیٹریوں کے انتظام سے لے کر خود مختار ڈرائیونگ، تفریح اور نیویگیشن جیسے معاون افعال تک سافٹ ویئر اب گاڑیوں میںاہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ٹویوٹا کا آٹو موٹیو سافٹ ویئر پلیٹ فارم آرین جرمن حریفوں، ووکس ویگن اور ڈیملر کا مقابلہ کرے گا، جس میں ووکس ویگن اپنے سافٹ ویئر پر…

ایشین ہاکی چیمئنز ٹرافی، پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بھارت کے شہر ڈھاکہ میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں جنوبی کوریا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6-5 سے ہرایا ہے۔ جنوبی کوریا کا فائنل میں مقابلہ دوسرے سیمی فائنلسٹ ہو گا۔دوسرے سیمی فائنل میں جاپان کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔بھارت کی ٹیم اب تک اس ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست ہے اور اس نے چار میچوں میں سے تین جیتے اور اس کا ایک میچ برابر رہا تھا۔ ابتدائی مرحلے میں انڈیا نے جاپان کو چھ گول سے شکست دی تھی جبکہ روایتی حریف پاکستان کے خلاف اس نے ایک کے مقابلے میں…

فرینچ فرائیز کا بڑا پیکٹ نہیں ملے گا،جاپان میں میکڈونلڈ کو آلوؤں کی کمی کا سامنا

ٹوکیو (پاک ترک نیوز)میکڈونلڈز ہولڈنگ کمپنی جاپان نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں میکڈونلڈز کی برانچز پر آئندہ جمعہ کے روز سے ایک ہفتے کے لئے فرنچ فرائیز کے بڑے اور درمیانے سائز کے پیکٹوں کی فروخت معطل رہے گی۔ منگل کے روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق میکڈونلڈز جاپان کی جانب سے یہ اقدام کمپنی کو آلوؤں کی فراہمی میں تعطل آنے کی وجہ سے اٹھایا جا رہا ہے۔بیان میں توقع ظاہر کی گئ ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران آلوؤں کی سپلائی کا عمل معمول پر آجائے گا جس کے بعد فرنچ فرائیز کی فروخت بھی معمول پر آ…

جاپان :عمارت میں آگ لگنے کے باعث 27افراد جھلس گئے

ٹوکیو(پاک ترک نیوز) جاپان کے شہراوسکا میں ایک کمرشل عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ۔ آتشزدگی کے واقعے میں 27افراد بری طرح جھلس کر زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں اکثر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آگ 8 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پرلگی جو عمارت کے دیگرحصوں میں بھی پھیل گئی۔ عمارت میں ڈاکٹرز کے کلینکس اورمختلف دفاترتھے۔ درجنوں فائرفائٹرزنے کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پرقابوپایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے بری طرح جھلس جانے والے 27افراد کوانتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل…

سڑک اور ریلوے ٹریک پر چلنے والی گاڑی تیار

ٹوکیو (پاک ترک نیوز) جاپان میں ماہرین نے ایسی گاڑی تیار کرلی ہے جو آپ چاہیں تو سڑک پر دوڑائیں یا دل کرے تو اس سے ہی ریل کے سفر کا مزہ لے لیں۔اسے ڈویل موڈ وہیکل (ڈی وی ایم) یا دوغلی گاڑی کا نام دیا گیا ہے جو سڑک اور ریل کی پٹڑی دونوں پر دوڑ سکتی ہے۔ اس کا باضابطہ افتتاح 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر کیا جارہا ہے۔جاپان کے خاص زلزلہ والے حالات کے پیشِ نظر ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ روڈ خراب ہونے کی صورت میں اسے ریلوے پٹڑیوں پر دوڑایا جاسکے۔ تفصیلات کے مطابق آپ ٹرین بھی کہہ سکتے ہیں اور بس بھی قرار دے…

ایئر پورٹس پر غیر ملکی مسافروں کی مکمل سکریننگ کا فیصلہ

کراچی (پاک ترک نیوز) ایئر پورٹس پر غیر ملکی مسافروں کی مکمل سکریننگ کا کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔یواےای ،ایران،عراق سےآنیوالوں کاکورونا ٹیسٹ پھرشروع کرنے پرغورجاری ہے۔ دبئی،شارجہ،ابوظہبی،سعودی عرب کے مسافروں کے بھی ٹیسٹ ہوں گے۔ این سی او سی کی منظوری کے بعد ریپڈپی سی آرٹیسٹ شروع کیےجائیں گے ۔کورونا میں بہتری کےباعث ریپڈ پی سی آرٹیسٹ ختم کردیئےگئےتھے۔

کورونا کی نئی قسم ،جاپان نے غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی

ٹوکیو(پاک ترک نیوز) کورونا وائرس کی نئی شکل اومی کرون سے بچنے کیلئے جاپان نے بھی غیر ملکی مسافروں پر پابندی عائد کردی ہے ۔ اس سے قبل اسرائیل نے بھی غیر ملکی مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔جاپان نے کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر غیرملکیوں کے ملک کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔جاپان میں کورنا وائرس کی نئی شکل اومی کرون کا کوئی کیس ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔ اس سے قبل جاپان 6 جنوبی افریقائی ممالک کے مسافروں پر 10 دن قرنطینہ کی شرط عائد کرچکا ہے۔ برطانیہ اور…

جاپان میں پہلی مکمل الیکٹرک کار متعارف

ٹوکیو (پاک ترک نیوز) جاپان کی سبارو کارپوریشن نے پہلی مکمل الیکٹرک کار متعارف کرادی ہے ۔ سولٹرا کے نام سے متعارف کرائی گئ کار سبارو نے معروف کار ساز کمپنی ٹویوٹا کے تعاون سے تیار کی ہے ۔ الیکٹرک گاڑیوں کی تیزی سے مانگ میں اس وقت اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب دنیا بھر میں کاربن کے اخراج کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے ماحولیاتی قوانین کو سخت کیا گیا ہے۔ ٹویوٹا نے گزشتہ ماہ بیٹری الیکٹرک وہیکل کا بھی اعلان کیا تھا۔ ٹویوٹا جس نے ہائبرڈ الیکٹرک کاریں سب سے پہلے متعارف کرائی ہیں لیکن مکمل الیکٹرک…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More