براؤزنگ ٹیگ

#jobs

2024 میں 7 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے

اسلام آباد (پاک تر ک نیوز) مالی سال 2024 میں 7 لاکھ سے پاکستانی روزگار کیلئے دیار غیر چلے گئے ۔ مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ 89 ہزار 837 لوگ روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے۔ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوور سیز ایمپلائمنٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2023 میں پاکستان سے 8 لاکھ 11 ہزار 469 افراد روزگار کیلئے بیرون ملک گئے تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر بیورو آف امیگریشن اینڈ اوور سیز ایمپلائمنٹ عبدالشکور سومرو نے کہا کہ مالی سال 2024 میں سعودی عرب سے ویزا جاری ہونے میں مسائل رہے اور سعودیہ نے زیادہ تر ویزے…

سعودی عرب نے انسانی وسائل کی ملازمتیں شہریوں تک محدود کردیں

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے انسانی وسائل کی ملازمتیں شہریوں تک محدود کردیں۔ سعودی عرب نے کہا ہے کہ مملکت میں انسانی وسائل کی ملازمتیں صرف سعودی شہریوں تک ہی محدود ہیں کیونکہ مملکت اپنے شہریوں کو مزید کام فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس بات کی تصدیق سعودی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے ایک شہری کے سوال کے جواب میں کی جس نے کہا کہ اس کا انٹرویو ایک طبی مرکز میں انسانی وسائل کے ماہر کے طور پر کام کرنے والے ایک غیر ملکی نے کیا تھا۔ دریں اثنا، وزارت نے اعلان کیا کہ کنسلٹنسی خدمات…

موجودہ حکومت کے برسرقتدار ٓنے سے لیکر اب تک 12لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے سے لیکر اب تک تقریباً 12لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے ۔دیار غیر میں بسنے والے تعداد ایک کروڑ 28سے تجاوز کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں بیروزگاری ،مہنگائی اور سیاسی عدم استحکام کےباعث بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں کی تعداد میں 3گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ۔موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے سے لیکر اب تک تقریباً 12لاکھ پاکستانی نوجوان ملک چھوڑ کر دیار غیر میں جابسے ہیں ۔نوجوانوں کے دیارغیر جا بسنے کی شرح کے لحاظ سے پاکستان ہمسایہ ممالک میں…

کینیڈا میں ملازمت کے خواہشمند افراد براہ راست اپلائی کیسے کر سکتے ہیں؟

اگر آپ كینیڈا میں ملازمت ڈھونڈھ رہے ہیں اور دھوكوں سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ مستند ریكروٹمنٹ ایجنسیز كی لسٹ یہ ہے ۔۔۔ آپ بغیر كسی ایجنٹ كے ڈایریكٹ ملازمت كے لیے اپلایی كر سكتے ہیں ۔۔۔ تفصیلات موجود ہیں ۔ 1۔Insight Global(قیام 2001)لوکیشن ،کیلگری، ٹورنٹو، اور وینکوور، کینیڈا؛ امریکہ میں متعدد مقامات۔ ترجیحی شعبے :آئی ٹی، انجینئرنگ، حکومت، صحت کی دیکھ بھال، سیلز، اکاؤنٹنگ اور فنانس، آؤٹ سورسنگ Insight Global صنعتوں کی ایک وسیع رینج کی خدمت کرنے والی کینیڈا کی ایک سرکردہ بھرتی فرم ہے۔2001…

امریکہ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے باعث ہزاروں افراد بیروزگار

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ میں گزشتہ ماہ کےدوران آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے باعث ہزاروں افراد روزگارسے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران امریکہ بھر میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے باعث 4ہزار سے زائد افراد بیروزگار ہوگئے ۔ امریکی شہریوں کی بے روزگاری کی شرح سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا میں بے روزگاری کی نئی لہر کے باعث 19 ہزار 600 افراد بے روزگار ہوئے۔ان اعدادوشمار میں 4.9 فیصد ایسے افراد تھے جن کے بے روزگار ہونے کی وجہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس تھی۔…

مائیکروسافٹ آج یا کل انسانی وسائل اور انجینئرنگ ڈویژنوں میں ہزاروں ملازمتوں کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،امریکی میڈیا

نیویارک (پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی حالات کی خرابی کے تناظر میںمائیکروسافٹ انسانی وسائل اور انجینئرنگ ڈویژن میں کچھ اہم عہدوں سمیت ہزاروں ملازمتوں کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق متوقع اقدام امریکی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تازہ ترین ہوگی، جہاںاس وقت تک میٹا پلیٹ فارمز، ایمیزون اور ٹوئیٹرسمیت دیگر کمپنیوں نے طلب میں کمی اور عالمی اقتصادی حالات کو دیکھتے ہوئے ملازمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر رکھا ہے۔مائیکروسافٹ کا یہ اقدام اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ٹیک سیکٹر…

فیس بک کا ملکیتی ادارےمیٹاکا 11,000 لوگوں کو فارغ کرنے کا اعلان

نیویارک (پاک ترک نیوز) فیس بک کا ملکیتی ادارہ میٹا 11,000 لوگوں کو فارغ کر رہا ہے، جو کہ اس کی افرادی قوت کا تقریباً 13 فیصد ہے، کیونکہ یہ کم ہوتی ہوئی آمدنی اور ٹیک انڈسٹری کو درپیش مشکلات مقابلہ کر رہا ہے۔ میٹا کےسی ای او مارک زکربرگ نےگذشتہ روز ملازمین کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ نوکریوں میں کٹوتی ٹویٹر پر اس کے نئے مالک، ارب پتی ایلون مسک کے تحت بڑے پیمانے پر چھانٹی کے صرف ایک ہفتے بعد ہوئی ہے۔ دوسری ٹیک کمپنیوں میں ملازمتوں میں بے شمار کمی ہوئی ہے جنہوں نے کورونا وائرس کے دوران تیزی سے…

یو اے ای ،آئندہ 10برسوں میں 40فیصد ملازمتیں کم ہوجائیں گی

دبئی (پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات میں آئندہ 10برسوں کے دوران 40فیصد ملازمتیں ختم ہو جائیں گی۔ انسانی وسائل اور اماراتی وزارت کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ریاست میں بیشتر ملازمتیں خود کار ہو جائیں گی۔تحقیق کے مطابق 2030 تک ٹیکنالوجی کے تیز رفتاری سے آگے بڑھنے کے ساتھ اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ سروے میں شامل 43فیصد کے قریب کمپنیوں نے کہا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ اپنی افرادی قوت کو کم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔دس برسوں کے دوران ایڈمنسٹریٹیو سپورٹ، سیلز اور رٹیل…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More