ہالینڈ کی کمپنی کا سولر پینل سے چلنے والی دنیا کی پہلی الیکٹرک گاڑی بنانے کا اعلان
لاہور (پاک ترک نیوز) ڈچ کمپنی نے رواں برس سولر پینل سے لیس دنیا کی پہلی الیکٹرک کار کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
ہالینڈ کی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ پہلی سولر پینل سے لیس الیکٹرک کار نومبر میں فراہم کر دی جائے گی۔سولر گاڑی ایک ری چارج سے تقریباً 625 کلومیٹر سفر کر سکے گی۔
تاہم دن کے اوقات میں یہ گاڑی 70 کلومیٹر اضافی چل سکے گی، یومیہ سفر 35کلومیٹر سے کم ہوا تو کار کو 7 ماہ تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
سابقہ ٹیسٹس کے برعکس یہ نئے ٹیسٹ زیادہ رفتار اور سرد ماحول میں کیے گئے تاکہ…