براؤزنگ ٹیگ

#Kyiv

امریکہ یوکرین کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل سسٹم فراہم کرے گا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین کو دو NASAMS زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم، چار انسداد آرٹلری ریڈار اور 155mm کے توپ خانے کے تقریباً 150,000 راؤنڈز بھیجے گا تاکہ روسی حملے کے خلاف جنگ میں یوکرین کی مدد کی جا سکے۔ پینٹاگون نے کہا کہ اضافی مواد یوکرین کے لیے تازہ ترین امریکی امدادی پیکج کے حصے کے طور پر آئے گا، جس کا اعلان امریکی صدر جو بائیڈن نے نیٹو رہنماؤں کے ایک اجتماع میں کیا تھا اور اس کی کل تقریباً 820 ملین ڈالر متوقع ہے۔اعلان کردہ پیکیج میں مبینہ طور…

یوکرین کی ترکی سے درخواست ، یوکرینی گندم چرانے والے روسی جہاز کو روک لیا جائے

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین نے ترکی سے درخواست کی ہے کہ روس کے جھنڈے والے کارگو بحری جہاز "زیبک زوہلے"کو روس کے زیر قبضہ بندرگاہ بردیانسک سے یوکرین کی چوری شدہ گندم لے جانے پر روک لیا جائے۔ یوکرینی میڈیا کے مطابق یوکرینی وزارت خارجہ نے گذشتہ روز ملک کی میری ٹائم انتظامیہ سے موصول ہونے والی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ زیبک زوہلے باربردار جہاز نے روس کے زیر قبضہ بردیانسک کی بندرگاہ سے تقریباً 4,500 ٹن اناج کا پہلا کارگو لوڈ کیا ہے جس کا تعلق یوکرین سے ہے۔ چنانچہ یوکرین نے ترک حکومت سے…

روسی میزائل حملے میں یوکرین کی رہائشی عمارت تباہ ،17افراد ہلاک 

کیف (پاک ترک نیوز) روس کے میزائل حملے میں یوکرین کے جنوبی علاقے اوڈیسا میں رہائشی عمارت تباہ ہو گئی ، 9منزل رہائشی عمارت پر میزائل حملے کے باعث 17افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یوکرین کی مسلح افواج نے مقامی وقت کے مطابق صبح 1 بجے سے کچھ پہلے تین دھماکوں اور فضائی حملے کے الارم سننے کے بعد رہائشیوں سے پناہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے ایک الرٹ جاری کیا تھا۔ روس کی جانب سے میزائل حملہ بحیرہ اسود سے طیارے کے ذریعے کیا گیا، ریسکیو حکام ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اوڈیسا…

یوکرینی شہر لوہانسک میں روسی فوج کی فائرنگ ،13افراد ہلاک

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین کے شہر لوہانسک میں روسی فوجیوں کی فائرنگ سے 13افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔یوکرین کے صوبے لوہانسک میں باغیوں کی مدد سے روسی فوج کی پیش قدمی جاری ہے اور وہ دو دیگر شہروں کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ لوہانسک کے گورنر کا کہنا ہے کہ روسی فوج کی پیش قدمی میں یوکرین کے 13 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جس کے بعد روسی افواج لیسیچانسک اور سیورودونتسک میں داخل ہوگئیں۔ دوسری جانب یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے الزام عائد کیا ہے کہ روسی فوج نے دونباس ریجن کو مکمل طور پر تباہ…

امریکہ نے یوکرینی دارالحکومت کیف میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا

کیف (پاک ترک نیوز) امریکہ نے یوکرینی دارالحکومت کیف میں اپنا سفارتخانہ تین ماہ کے بعد دوبارہ کھول دیا۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم باضابطہ طور پر کیف میں سفارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرینی عوام نے روس کے بلاجواز حملے کے جواب میں اپنے وطن کا دفاع کیا ہے اور اس کے نتیجے میں امریکی پرچم ایک بار پھر سفارت خانے کے اوپر لہرا رہا ہے۔ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اس لیے سفارتکاروں کے تحفظ…

روس کی یوکرین کے دارالحکومت کیف پر شدید بمباری،کرفیو نافذ

کیف (پاک ترک نیوز) روسی افواج کی یوکرین کے دارالحکومت کیف پر شدید بمباری ، میئر نے شہر میں 36گھنٹوں کیلئے کرفیو نافذ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق روسی افواج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر شدید بمباری کی جس کے باعث شہر میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ روسی افواج کی جانب سے کی جانے والی بمباری سے ابتدائی طور پر ملنے والی معلومات کے تحت کم از کم چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ شہریوں کی بڑی تعداد ایک 15 منزلہ جلتی ہوئی رہائشی عمارت میں پھنس کر رہ گئی ہے جنہیں ریسکیو کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کیف کے میئر…

یوکرین کی ویانا دستاویز کے دستخط کنندگان کے اجلاس کی درخواست

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین کے وزیر خارجہ دیمتری کولیبا نے کہا ہےکہ یوکرین نے روس اور ویانا دستاویز پر دستخط کرنے والے دیگر تمام ممالک سے 48گھنٹوں کے اندر ملاقات کی درخواست کی ہے تاکہ یوکرین کی سرحد کے ساتھ فوجیوں کی نقل و حرکت سے پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ اتوار کی شب اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں انکا کہنا تھا کہ روس ویانا دستاویز کے تحت ہماری درخواست کا جواب دینے میں ناکام رہا ہے۔ نتیجتاً ہم نے اگلا قدم اٹھاتے ہوئے ویانا دستاویز کے تمام دستخط کنندگان کو 48 گھنٹوں کے اندر میٹنگ کی…

کیف کے مئیر نے روسی حملے کی صورت میں دارالحکومت کیلئے انخلاء کے منصوبے کی منظوری دیدی

کیف (پاک ترک نیوز)کیف کے میئر ویٹالی کلیچکو نے کہاہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کے حکام نے ممکنہ روسی حملے کی صورت میں انخلاء کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ کیف انتظامیہ کی پریس سروس نے کلچکو کے حوالے سے بتایا ہےکہ شہر کی انتظامیہ پہلے ہی فوجی نوعیت کی ہنگامی صورتحال کو روکنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ہماری کوششیں ممکنہ فوجی حملے کو برداشت کرنے پر مرکوز ہیں۔ ہم ایک واضح منصوبے کے مطابق کام کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دارالحکومت کے لیے انخلاء کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ جس میں انخلاء کے مراکز کے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More