ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کو جوڈیشل کمیشن کیلئے خط لکھا،وزیراعظم
اسلام آباد(پاک ترک نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ تھا، کینیا کے صدر سے ارشد شریف کی ہلاکت کے معاملے پر بات کی، صحافی ارشد شریف کی قتل کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کو جوڈیشل کمیشن کیلئے خط لکھا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جرنلسٹ سیفٹی فورم کے تحت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آزادی اظہار رائے ہر معاشرے کیلئے ضروری ہے، صحافیوں کے حقوق کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔تمام صحافی برادری میرے دل کے قریب ہے، صحافیوں کی سکیورٹی…