سعودی عرب نےایشیائی ممالک کیلئے لائٹ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے ایشیائی ممالک کے لیے سعودی لائٹ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
سعودی عرب نے فروری میں ایشیا سے خریداروں کیلئے عرب لائٹ کروڈ کی سرکاری فروخت کی قیمت عمان، دبئی کی اوسط شرح سے 1.8 ڈالر فی بیرل کم کر دی ہے۔ یہ قیمت جنوری میں سرکاری فروخت کی قیمت سے 1.45 ڈالرفی بیرل کم ہے۔
ایک سعودی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ مملکت نے گذشتہ دسمبر میں اپنی تیل کی برآمدات 7.21 ملین بیرل یومیہ پر برقرار رکھی۔