ترکیہ کے مرکزی بنک نےتجارتی قرضوں کے لئے نئے پروڈنشل اقدامات کا اعلان کر دیا
انقرہ (پاک ترک نیوز)
جمہوریہ ترکیہ کے مرکزی بینک (سی بی آر ٹی) نے ز قرضوں میں اضافے اور تجارتی قرضوں میں لاگو سود کی شرحوں سے نمٹنے کے لیے نئے میکرو پرڈینشل اقدامات کا اعلان کیا ہے جو حقیقی شعبے کے لیے قرضوں کی دستیابی میں سہولت فراہم کریں گے۔
بینک نے اپنی پالیسی ریٹ اور قرض کی شرح سود کے درمیان پھیلاؤ میں حالیہ اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مالی استحکام کو سپورٹ کرنا اور مانیٹری ٹرانسمیشن میکانزم کو مضبوط بنانا ہے۔اس کے تحت قرض دہندگان کو ٹریژری…