لیوسڈ سعودی عرب میں الیکٹرک گاڑیاں بنائے گا
ریاض(پاک ترک نیوز)امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی لیوسڈ نے سعودی عرب میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کے لئے وزارت سرمایہ کاری اور سعودی صنعتی ترقیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ جس کےتحت امریکی کمپنی کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں ایک مکمل پیداواری یونٹ قائم کرے گا۔
گذشتہ روز طے پانے والےان معاہدوں سے توقع ہے کہ پائیدار توانائی اور نقل و حمل کی ترقی کے ذریعے اپنی معیشت کو تبدیل کرنے اور متنوع بنانے کے سعودی عرب کے اسٹریٹجک ہدف میں تیزی آئے گی۔ کیونکہ لیوسڈ مارکیٹ میں طویل ترین رینج…