براؤزنگ ٹیگ

#madainamunawara

مسجد الحرام ،ماہِ ذی الحج کے پہلے جمعے میں ایک لاکھ 57ہزار پاکستانیوں سمیت 17لاکھ عازمین کی شرکت

مکہ معظمہ(پاک ترک نیوز) مسجد الحرام میں ذی الحج کے پہلے جمعے ایک لاکھ 57ہزار پاکستانیوں سمیت17لاکھ سے زائد عازمین حج نے شرکت کی ۔نماز جمعہ کی امامت شیخ اسامہ نے کی۔ سعودی میڈیا کے مطابق یہ روح پرور منظر براہ راست دنیا بھر میں کروڑوں مسلمانوں نے دیکھا۔ذی الحج کے پہلے جمعے کو سفید احرام میں ملبوس عازمین حج نے نماز جمعہ ادا کی۔ رواں برس 20 لاکھ عازمین حج کی آمد متوقع ہے۔ ذی الحج کے پہلے جمعے میں 17 لاکھ عازمین حج نے شرکت کی جن میں سے ایک لاکھ 57 ہزار پاکستانی عازمین حج تھے۔ خطبہ جمعہ میں امام…

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔ کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان مقدس فرض کی ادائیگی کیلئے اپنے والدہ اور اہلیہ کے ہمراہ سعودی عرب میں مقیم ہیں، حج کی ادائیگی کے باعث پی سی بی نے دونوں کرکٹرز کو لاہور میں جاری ٹڑیننگ کیمپ میں شرکت سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے خصوصی اجازت دی تھی۔ ٹوئٹر پر کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو مسجد نبوی کے سامنے دیکھا جاسکتا ہے، دونوں کرکٹرز نے…

مکہ مکرمہ،ہوٹل میں آتشزدگی سے جاں بحق پاکستانی زائرین کی تعداد 8ہو گئی

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میںرہائشی ہوٹل میں آگ لگنے سے جھلس جاں بحق ہونے والے پاکستانی زائرین کی تعداد آٹھ ہو گئی۔ آتشزدگی کا واقعہ گذشتہ شب ابراہیم خلیل روڈ پر نجی ہوٹل کے تیسرے فلور پر پیش آیا تھا۔ نجی ہوٹل میں لگنے والی آگ سے کئی افراد شدید زخمی ہو گے تھے۔ آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے 6 افراد کا تعلق پاکستان کے شہر قصور سے ہے جبکہ دو کا بوریوالا سے ہے ۔جاں بحق ہونے والوں میں قصور سے ریاض گجر اسکی اہلیہ، نانا سسر جبکہ حاجی اشرف اسکی اہلیہ اور ساس…

رمضا ن المبارک کے دوران خواتین عمرہ زائرین کی سہولت کیلئے خواتین اہلکار تعینات

ریاض(پاک ترک نیوز) رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں حرمین شریفین میں عمرہ و ادا کرنے والی خواتین زائرین کی سہولت کے لیے خواتین اہلکار تعینات کی گئی ہیں۔ سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے انتظامیہ نے زائر خواتین کی سہولت کے لیے مصلے تیار کیے ہیں اور آنے جانے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے راہداریاں بنائی ہیں۔ رمضان کے دوران مسجد الحرام میں زائر خواتین کی خدمت کے لیے بڑی تعداد میں خواتین اہلکار تعینات کی ہیں۔ معاون سیکریٹری برائے زائر خواتین وضحہ بنت عبد الرحمٰن عسیری نے بتایا کہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More