معیشت ’ٹیک آف‘ کرنے لگتی ہے تو عمران کی شرپسندی رکاوٹ بنتی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معیشت جب بھی ’ٹیک آف‘ کرنے لگتی ہے تو عمران صاحب کی شرپسندی اس کے راستے کی رکاوٹ بنتی ہے۔معیشت کی بحالی اور عوام کے ریلیف کے راستے میں ’سرخ لکیر‘ کھینچ دی ہے، کسی کو عبور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تباہ کرکے جانے والوں کو مزید تباہی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، معیشت اور عوام کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ معیشت جب بھی ’ٹیک آف‘ کرنے لگتی ہے تو عمران صاحب کی شرپسندی اس…